نوازشریف کی صحت تشویشناک نہیں،نیب نے سزا معطلی کی مخالفت کر دی،احتساب بیورو کا 13 صفحات پر مشتمل جواب ہائیکورٹ میں جمع

15  جون‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن )قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی مخالفت کردی ہے. نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے نواز شریف کی سزا معطلی کی مخالفت کر دی ۔نیب نے نواز شریف کی درخواست ضمانت پر 13 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ نواز شریف کی صحت ایسی تشویشناک نہیں۔

ان کی درخواست ہارڈ شپ کے اصول پر پورا نہیں اترتی.نیب نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر نے نواز شریف کی کسی قسم کی سرجری تجویز نہیں کی، ان کی چھ ہفتے کی ضمانت ختم ہونے کے بعد کوئی نیا ٹیسٹ ریکارڈ پر نہیں، میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں. واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے مئی میں طبی بنیادوں پر سزا معطلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ درخواست دائر کی گئی تھی جس میں عدالت سے طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی استدعا کی گئی تھی.درخواست میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ احتساب عدالت کی 24 دسمبر 2018 کو سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جس پر فیصلے تک سزا معطل کر کے طبی بنیادوں پر ضمانت دی جائے. درخواست میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹرز کی رائے ہے کہ نواز شریف کو متعدد جان لیوا امراض لاحق ہیں جب کہ درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹس اور ڈاکٹرز کی رائے کو بھی منسلک کیا گیا تھا.درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی مخالفین اور حکومتی افراد نے پروپیگنڈا کیا کہ علاج کے لیے ضمانت کی درخواست این آر او ہے اور سزا معطلی کی درخواست کو این آر او کہنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے. درخواست میں کہا گیا تھا کہ اگر سزا معطل کی گئی تو اس سے پراسیکیوشن کے کیس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس سے قبل نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد انہوں نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا. سپریم کورٹ نے علاج کی غرض سے نواز شریف کو 6 ہفتوں کے لیے سزا معطل کی تھی اور بعدازاں اعلی عدالت نے اس میں توسیع کی درخواست مسترد کی جس کے بعد انہیں واپس کوٹ لکھپت جیل جانا پڑا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…