آرمی چیف کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد،بڑے فیصلے، جنرل قمر جاوید باجوہ  نے دوٹوک اعلان کردیا

12  جون‬‮  2019

راولپنڈی (این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی خطرے کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے تمام جنرل آفیسرز نے شرکت کی۔

دو روزہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹرٹیجک اور قومی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ملک کی اندرونی سلامتی، درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے پر تفصیلی غور کیا گیا اور ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ ملک کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔آرمی چیف نے رواں برس فروری میں تنازع کے دوران بھارت کو بھرپور جواب دینے کی تعریف کی اور پائیدار امن و استحکام کیلئے آپریشن ردالفساد میں حاصل کامیابیوں کو سراہا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی خطرے کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام اور امن آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں کے ثمرات ہیں۔ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے ملک کی خدمت کیلئے تمام کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی خطرے کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے تمام جنرل آفیسرز نے شرکت کی۔دو روزہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹرٹیجک اور قومی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…