ہائی کور ٹ نے بلیو ایریا میں خوف وہراس پھیلانے والے سکندر کی سزا ء کے خلاف اپیل پر اہم فیصلہ سنا دیا

12  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلیو ایریا میں خوف وہراس پھیلانے والے سکندر کی سزا ء کے خلاف اپیل مسترد کر دی ۔ بدھ کو چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا ،22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ چھ سال قبل بندوق کی نوک پر خوف پھیلانے والے سکندر سزا پوری کرے۔فیصلے میں کہاگیاکہ پراسیکیوشن نے اپنا کیس ثابت کیا سکندر کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔

فیصلے میں کہاگیاکہ ٹرائل کورٹ نے سکندر کو کم سزا دینے کی وجہ بیان نہیں کی، وفاق نے سزا بڑھانے کے لیے اپیل بھی دائر نہیں کی۔ یاد رہے کہ بلیوایریا میں 16 اگست 2013 کو واقعہ پیش آیا تھا،گیارہ مئی2017 کوانسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم سکندر کو 16 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔عدالت نے ملزم سکندر پر ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیاتھا۔عدالت نے سکندر کی سزاکے خلاف اپیل پر فیصلہ 13 مارچ کو محفوظ کیا تھا۔‎

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…