مسلح افواج کسی بھی  محاذ پر ہر قسم کی دھمکیوں کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ  نے دوٹوک اعلان کردیا

4  مئی‬‮  2019

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ مسلح افواج کسی بھی  محاذ پر ہر قسم کی دھمکیوں کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر نادرن لائٹ انفنٹری کا دورہ کیا،آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے و جذبات کو سراہا۔آرمی چیف نے پاکستانی فورسزکی جانب سے  بھارتی فوجیوں

کی بلااشتعال فائرنگ کا موثر جواب دینے کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی فورسز  لائن آف کنٹرول کے اس پار عام کشمیریوں کی سلامتی اور سیکیورٹی کی وجہ سے فائرنگ سے گریز کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو درپیش سیکیورٹی اور دفاعی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہم ہر قسم کی دھمکیوں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…