سورج آنکھیں دکھانے لگا! پاکستان کا وہ شہر جہاں  پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ، کن کن علاقوں میں بارش متوقع ہے؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

30  اپریل‬‮  2019

کراچی /اسلام آباد(این این آئی) محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت کراچی میں کل بدھ سے 4 دن تک ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کردی ۔ ، پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گر می کی شدت میں اضافہ ہوگیا ،سندھ اور جنوبی پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے،جیکب آباد میں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی ، پشاور، ہزارہ، مالاکنڈ، مردان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام 13 اسپتالوں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا، اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔سندھ حکومت نے بھی نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کر لیے، سندھ حکومت نے شہر میں 115 مقامات پر ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کیے ہیں۔سینیئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈاکٹر بیربل کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام 13 اسپتالوں میں ہیٹ ویو کے پیش نظر اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ہسپتالوں میں ہیٹ ویو سے بچائو کیلئے ایمرجنسی وارڈز قائم کرنے اور ایمبولینس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ۔دوسری جانب سندھ حکومت کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں 115 مقامات پر ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کر دیے گئے ہیں۔112 مقامات پر کیمپ اسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، 185 مقامات پر پانی کی سبیلوں کا انتظام کیا جا رہا ہے، 24 مقامات پر موبائل ٹیمیں موجود ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ، سندھ اور جنوبی پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے،جیکب آباد میں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔

شہید بینظیر آباد، روہڑی، سکرنڈ، پڈ عیدن، چھور، سکھر 45، موہنجوداڑو، رحیم یار خان، مٹھی اور لاڑکانہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہے گا تاہم مالا کنڈ، مردان، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں رات گئے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی، مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان لاہور ڈویژن، اسلام آباد، پشاور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ہزارہ، مالا کنڈ، مردان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔سرگودھا شہر اور گردونواح میں آندھی کے ساتھ بارش، بیشتر علاقوں میں بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم اسلام آباد راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے۔ماہرینِ زراعت کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث گندم کی فصل متاثر ہونیکا خدشہ ہے۔لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی ، پشاور، ہزارہ، مالاکنڈ، مردان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…