میں ثالثی نہیں کرا رہا بلکہ التجا کر رہا ہوں، اختلافات ختم کرنے کیلئے جہانگیر ترین کو کیا کہا اور کیا جواب ملا؟تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کے انکشافات

29  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پارٹی بڑی ہو یا چھوٹی لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں میں نے جہانگیر ترین سے کہا ہے کہ اختلافات سے کارکن پریشان ہیں جس پر جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سب متحد ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو گی وزیراعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لاکر قومی خزانے میں جمع

کرائی جائے گی، اپوزیشن حکومت کو نہ ٹف ٹائم دے سکتی ہے  اور  نہ ہی کچھ بگاڑ سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوٹی ہو یا بڑی لڑائیاں تو ہوتیی رہتی ہیں یوم تاسیس پر پوری قیادت ایک ساتھ ہوگی میری جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے میں نے ان سے کہا ہے کہ اختلافات سے کارکن پریشان ہوتے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سب متحد ہیں فیصل جاوید نے کہا کہ میں ثالثی نہیں کرا رہا بلکہ التجا کررہا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…