وزیر صحت پنجاب نے آئندہ پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دے دیا

17  اپریل‬‮  2019

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے آئندہ پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دے دیا۔انہوں نے یہ حکم محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں پولیو مہم کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں جاری کیا۔ اجلاس میں

صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرزاہد اختر زمان، ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید اور ای ڈی او لاہور آغا توحید سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر کی حساس یونین کونسلز میں پولیو مہم کو تیز کرنے پر غور کیاگیا۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ پورے ملک خصوصاً پنجاب میں 22اپریل تا 25اپریل تک مؤثر پولیو مہم جاری رہے گی۔ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت پورے پنجاب میں پولیو مہم بارے مؤثر آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔پنجاب کے کسی شہر اور دوردراز کے دیہی علاقوں کا کوئی گھر یا 5سال سے کم عمر بچہ پولیو مہم میں نظرانداز نہیں ہونا چاہیے۔ صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پولیو مہم شروع ہونے سے پہلے ویکسینیٹرز کی مکمل تربیت کروائی جائے۔ تمام ویکسینیٹرز کو پولیو مہم سے قبل تمام سامان مہیا کر دیا جائے۔پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کریں گے۔ 22سے 25اپریل کی پولیو مہم میں 42307موبائل ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس بارپولیو مہم میں غفلت پر نوٹس نہیں بلکہ ایکشن لیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…