تحریک انصاف کے کن 4رہنمائوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے خاموشی سے پاکستان سے باہر منتقل کئے؟سلیمان شہباز نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

16  اپریل‬‮  2019

لندن(آن لائن ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا کہ ہم ایک طرف تو ملک میں بینکنگ چینل سے اربوں روپے لے کر آئے اور سرمایہ کاری کی اور بھاری ٹیکس بھی ادا کیادوسری جانب عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان، تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ، فیصل واوڈا اور خسرو بختیار نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے ملک سے باہر منتقل کیے۔

میرے تمام اثاثے ایف بی آر میں درج ہیں میں باقاعدگی سے ہر برس اپنی ٹیکس ریٹرنز اور دیگر دستاویزات ایف بی آر میں جمع کرواتا ہوں۔ ایف بی آر کے پاس میرے تمام دستاویزات موجود ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان شہباز نے کہا کہ حکومت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر نیب ، ایف آئی اے ، مشیر احتساب شہزاد اکبر اور نعیم بخاری کو ٹاسک دیا جاتا ہے کہ وہ شریف خاندان اور بلاول بھٹو کے خلاف من گھڑت مقدمات بڑھائیں ۔وزیراعظم عمران خان کو شریف خاندان کا فوبیا ہو گیا ہے ۔وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہم اپنی حکومت کے پہلے تین ماہ میں شریف فیملی سے 3 سو ارب روپے ریکور کرائیں گے، سلیمان شہباز نے کہا کہ ہم نے ایک طرف تو ملک میں بینکنگ چینل سے اربوں روپے لے کر آئے اور سرمایہ کاری کی اور بھاری ٹیکس بھی ادا کیا جب کہ دوسری جانب عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان، تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ، فیصل واوڈا اور خسرو بختیار نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے ملک سے باہر منتقل کیا اور بڑے بڑے سوئس بینکرز کے ذریعے سٹیکچر بنائے اور آف شور کمپنیاں بنا کر پیسے کو ٹرسٹ کے پیچھے چھپایا اور دنیا بھر میں جائیدادیں بھی بنائیں، سلیمان شہباز نے کہا کہ میں محبوب علی ، قاسم قیوم اور منظور احمد سمیت کسی شخص کو بھی نہیں جانتا۔

ان شخصیات سے متعلق نقطہ نظر حکومت کا ہے مجھ سے اور میرے وکلاء سے اس قسم کی معلومات شیئر نہیں کی گئیں ،میرے تمام اثاثے ایف بی آر میں درج ہیں میں باقاعدگی سے ہر برس اپنی ٹیکس ریٹرنز اور دیگر دستاویزات ایف بی آر میں جمع کرواتا ہوں ایف بی آر کے پاس میرے تمام دستاویزات موجود ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی کسی سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہا اور نہ ہی میں کبھی پبلک آفس ہولڈررہا ہوں ۔

میرے یا میرے بھائی کے خلاف حمزہ شہباز کے خلاف کک بیکس یا کمیشن لینے کا کوئی الزام نہیں ہے ہمارا میڈیا ٹرائل کیاجا رہا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نا اہل ہیں اس وقت ملک میں بڑے کاروباری شخصیات کو تنگ کیا جا رہا ہے ۔ سلیمان شہباز نے کہا کہ میری تمام جائیداد پاکستان میں ہے مجھے بینکوں نے کاروبار کے سلسلے میں فنانس کیا تھا ہم نے قانون کے مطابق ملک میں سرمایہ کاری کی اور ایف بی آر نے بھی اس کو درج کرایا ، میں اپنے اوپر 85 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام کو مسترد کرتا ہوں اور اس سلسلے میں حکومت کو عدالت میں لے کر جاؤں گا کہ وہ اس کو ثابت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ماحول نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے وزیراعظم عمران خان پہلے تو نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے اب انہوں نے نیب کے ذریعے ہمیں ہدف بنایا ہوا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…