پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ،سوناسستاہوگیا

15  اپریل‬‮  2019

کراچی (این این آئی)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکی مزید کمی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا150روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1291ڈالرسے گھٹ کر1286ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،

حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں150روپے اور 10گرام سونے کی قیمت میں130روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت71000روپے سے گھٹ کر70850روپے اور دس گرام سونے کی قیمت60872روپے سے گھٹ کر60742 روپے ہوگئی ۔پیرکو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت900.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت771.60روپے پرمستحکم رہی ۔انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں6پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں6پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.36روپے سے بڑھ کر141.42روپے اور قیمت فروخت141.46روپے سے بڑھ کر141.52روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید142.00روپے سے گھٹ کر141.80روپے اورقیمت فروخت142.50روپے سے گھٹ کر142.30روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت

خریدمیں50پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خریدمیں20پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید159.80روپے سے بڑھ کر160.30روپے اورقیمت فروخت161.50روپے سے بڑھ کر161.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید185.30روپے سے بڑھ کر185.50روپے اورقیمت فروخت187.00روپے سے بڑھ کر187.30روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی

قیمت میں استحکام جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.80روپے اورقیمت فروخت38.10روپے پرمستحکم جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.65روپے سے بڑھ کر38.70روپے اورقیمت فروخت38.95روپے سے بڑھ کر39.00روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں استحکام اورقیمت فروخت میں 30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت22.80روپے سے گھٹ کر22.50روپے ہوگئی۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…