چوہدری اسلم شہید کی زندگی پر بننے والی فلم ’’چوہدری دی مرٹائر‘‘کا پوسٹر جاری

15  اپریل‬‮  2019

کراچی(این این آئی) پولیس کے لیے خدمات سر انجام دینے والے شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کی سوانح حیات پر بننے والی فلم ’’چوہدری دی مرٹائر‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ فلم اگلے سال 2020ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کراچی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وہ بہادر آفیسر تھے جوکہ دہشت گردوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔اْن کی بہادری اور دلیری کا اندازہ

اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اْن کے گھر پر ہونے والے حملے کے بعد بھی انہوں نے دہشت گروں کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا۔ اس موقع پر اْن کا تاریخی جملہ ’دہشت گردوں نے شیر کے منہ میں ہاتھ دینے کی کوشش کی ہے‘ مشہور ہوا تھا۔کراچی میں امن کے لیے شہید چوہدری اسلم کی بے مثال خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا پولیس کے شیر کہلائے جانے والے چوہدری اسلم کا ایک منفرد ہی انداز تھا۔ انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اْن کی ابتدائی زندگی سے لے کر شہادت تک کے سفر پر ایک فلم بنائی جارہی ہے جس کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔معروف ہدایت کارعظیم سجاد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چوہدری دی مرٹائر‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں شہید چوہدری اسلم کا کردار طارق اسلام ادا کر رہے ہیں جب کہ دیگر کرداروں میں معروف اداکار ارباز خان اور اصفر مانی، شمعون عباسی ، عدنان شاہ ٹیپو اور معروف ماڈل زارا عابد شامل ہیں۔ہدایت کار عظیم سجادکا کہنا ہے کہ فلم ’چوہدری دی مرٹائر‘ بنانے کا مقصد شہید چوہدری اسلم کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، فلم میں اداکار ارباز خان سابق ایس ایس پی راؤ انوار جب کہ شمعون عباسی شہید چوہدری اسلم کے ڈرائیور کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے شہید کی خدمات کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ہدایتکار نے یہ بھی بتایا کہ فلم کی 90 فیصد شوٹنگ کراچی میں کی جارہی ہے اور 10 فیصد ایبٹ آباد میں کی جائے گی۔یہ فلم اگلے سال 2020ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…