ہماری بات سچ نکلی، حکومت خود کہہ رہی ہے نیب اپوزیشن اور حکومت میں بیلنس کررہا ہے‘مریم اورنگزیب کا فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل

13  اپریل‬‮  2019

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے تصدیق کردی کہ انگنت خدمات کے باوجود عمران خان نے حکومت اور اپوزیشن میں بیلنس کرنے کے لئے علیم خان کو کالے قانون کی نذر کر دیا،فواد چوہدری عدالتوں پر اپنے بیان کے ذریعے اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نیب کے ترجمان فواد چوہدری نے اپوزیشن کی طرح نیب کی غیر جانبداری پر ہی سوال اٹھا دئیے ،نیب کے ترجمان فواد چودھری نے بالآخر تسلیم کرلیا کہ نیب آزادانہ کام نہیں کررہا،ہماری بات سچ نکلی، حکومت خود کہہ رہی ہے کہ نیب اپوزیشن اور حکومت میں بیلنس کررہا ہے۔انہوں نے وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری صاحب آپ کے بقول سارا پاکستان چورہے مگر یہ بتائیں کہ صرف 9 مہینوں میں ملک کی ترقی کی شرح آدھی کیسے ہو گئی ؟،سارا پاکستان چور ہے لیکن پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈوں کی کرپشن کا ذمہ دار کون ہے؟ اور یہ کب مکمل ہوگی؟،سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں منی لانڈرنگ کے زریعے 18 جعلی بنک اکائونٹس سے پاکستان تحریکِ انصاف کو کس نے فنڈ کیا ،سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں کہ مہنگائی تین گنا کیسے ہو گئی ؟،سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں کہ ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں؟،سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں کہ پچاس لاکھ گھر کون سے سیارے پر تعمیر ہورہے ہیں؟،سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں کہ نو ماہ میں ملکی قرض میں ساڑھے چار ہزار ارب کیسے اضافہ ہوگیا؟۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپکے بقول سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں کہ 15ملین ڈالر یومیہ قرض ملک پر کیوں بڑھ رہا ہے؟

سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں لوگ آپ کی حکومت کو ٹیکس کیوں نہیں دے رہے ؟،سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں کہ آئی ایم ایف سے چوری چھپے کیا شرائط طے کیں؟،سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں کہ علیمہ باجی اور جہانگرترین کی منی لانڈرنگ کی دولت کب وطن واپس آئے گی؟،سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں کہ 9 ماہ میں گیس141 اور بجلی 25 فیصد مہنگی کیوں کی؟،سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں کہ بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتیں کتنی مزید بڑھیں گی؟۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…