2017ء میں اعلان شدہ وفاقی حیدرآباد یونیورسٹی کا اسلام آباد میں پھر سے اعلان ،ن لیگ نے وزیراعظم عمران خان پرچوری کا الزام عائد کردیا،سنگین دعوے

4  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اعلان شدہ وفاقی حیدرآباد یونیورسٹی کا اسلام آباد میں پھر سے اعلان کرنا مضحکہ خیز ہے، مولانا فضل رحمان کے بارے میں تضحیک آمیز رویہ عمران خان کی اخلاقی پستی، بوکھلاہٹ اور ان سے خوف زدہ ہونے کی علامت ہے۔ جمعرات کوپاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردِعمل کااظہار کرتے ہوئے عمران صاحب، محمد نوازشریف 27 مارچ 2017 کو حیدرآباد میں اس یونیورسٹی کا اعلان کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اعلان شدہ وفاقی حیدرآباد یونیورسٹی کا اسلام آباد میں پھر سے اعلان کرنا مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب منصوبوں اور تختیوں کے بعد آپ تو نوازشریف کے اعلانات بھی چوری کرنے لگے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بتاتے کہ پانچ سال میں خیبر پختونخوا میں ایک بھی نئی یونیورسٹی اور سکول نہ بنا سکے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اتنی نالائق ہے کہ نو ماہ میں اپنا کوئی نیا پروجیکٹ بھی نہیں دے سکی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب خیبر پختونخوا میں پانچ سال میں 41 ہزار میں سے 21 ہزار انرولمنٹ جعلی نکلنے پر عوام سے معافی مانگتے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بی آر ٹی پشاور میٹرو کے کھڈوں میں ایک کھرب کی کرپشن پر آج قوم سے معافی مانگتے؟ ۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل رحمان کے بارے میں تضحیک آمیز رویہ عمران خان کی اخلاقی پستی، بوکھلاہٹ اور ان سے خوف زدہ ہونے کی علامت ہے۔دریں اثناء وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو تو یونیورسٹی بنایا نہیں جاسکا اور حیدرآباد میں یونیورسٹی بنانے چلے ہیں۔حیدرآباد یونیورسٹی کا اسلام آباد میں افتتاح سندھ کے ساتھ مذاق ہے انہوں نے سوال کیا کہ کیا عمران خان نے حیدرآباد یونیورسٹی کیلئے سندھ حکومت سے منظوری لے لی ہے؟۔جمعرات کو جاری اپنے بیان میں مشیراطلاعات سندھ نے کہاکہ عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں چھپ کر حیدرآباد یونیورسٹی کا افتتاح کیوں کررہے ہیں؟

کیا عمران خان اہلیان سندھ کے سوالوں کا سامنا کرنے سے ڈرتے ہیں ؟ ۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ گھوٹکی میں عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ انہیں سندھ کی ضرورت نہیں ہے عمران خان قوم کو بتائیں کہ وزیراعظم ہاؤس میں بننے والی یونیورسٹی کا چارٹر منظور ہوگیا؟۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو ملک میں سب سے زیادہ یونیورسٹیاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے قانون سازی کے بغیر حیدرآباد میں وفاقی یونیورسٹی بنانے کی منظوری، قانون کی خلاف ورزی ہے۔مشیر قانون واطلاعات نے کہاکہ چیئرمین ہیک کی عدم موجودگی میں یونیورسٹی کا ڈرافٹ بنانا بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد یونیورسٹیز اب صوبائی سبجیکٹ ہیں، وفاق کو کسی بھی ایسے فیصلے سے گریز کرنا چاہئے جس کی پاکستان کا آئین اور قانون اجازت نہ دیتا ہو۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…