محمد عامر کے بعد سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ محمد آصف کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار

26  مارچ‬‮  2019

لاہور(آن لائن) پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد آصف سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا بھگتنے کے بعد واپسی کی تیاری کر رہے ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی بھی دکھا چکے ہیں اور ان کے مداحوں کی خواہش ہے کہ وہ بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں جلوہ گر ہوں۔پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ پی ایس ایل سیزن فور کیلئے لاہور قلندرز کا حصہ بنے تو محمد آصف کے مداحوں کی ناصرف امیدیں روشن ہو گئیں بلکہ ان کے حق میں آوازیں بھی بلند کی جانے لگیں اور اب محمد آصف نے خود بھی شاندار اعلان کر کے اپنے مداحوں کو بے حد

خوش کر دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں محمد آصف نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل کے اگلے سیزن تک خود کو فٹ کرنے کیلئے پریکٹس شروع کر دی ہے۔ میں نے اس سال پی ایس ایل کو پوری توجہ کیساتھ دیکھا ہے اور امید کرتا ہوں کہ اگلے سیزن میں اس کا حصہ بنوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ با?لرز کی تعداد میں تو اضافہ ہوا ہے مگر با?لنگ کا معیار گر گیا ہے اور آپ کو ٹیسٹ میچز جیتنے کیلئے کم از کم 50 فرسٹ کلاس میچوں کا تجربہ چاہئے ہوتا ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ پی ایس ایل میں کارکردگی دکھانے والے نوجوان با?لرز کو ٹیسٹ کرکٹ میں شامل نہ کریں۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…