لوگ نوازشریف کی ضمانت کو ’’سافٹ این آر او‘‘ کہہ رہے ہیں،کیا نوازشریف واقعی بیمار ہیں؟ میاں برادران کو ایک بات یاد رکھنی ہو گی کنکر ۔۔ان کے راستے میں نہیں ہیں‘ ۔۔ان کے جوتے کے اندر ہیں‘ حکومت بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کو ابو بچاؤ مہم کیوں سمجھتی ہے؟جاوید چودھری کا تجزیہ

26  مارچ‬‮  2019

خواتین وحضرات ۔۔ چھوٹے سے پتھر کو کنکر کہا جاتا ہے اور یہ اگر راستے میں ہو تو کوئی ایشو کوئی تکلیف نہیں ہوتی‘ آپ بڑی آسانی سے ۔۔اس سے بچ سکتے ہیں لیکن یہ اگر آپ کے جوتے کے اندر ہو تو پھر آپ کا ہر قدم تکلیف دہ ہوتا ہے‘ آج سپریم کورٹ نے میاں نواز شریف کو چھ ہفتے کیلئے ضمانت پر رہا کر دیا‘ ۔۔اس ضمانت میں توسیع بھی ہو سکتی ہے تاہم یہ ۔۔اس عرصے میں اپنا علاج کرائیں گے اور یہ ملک سے باہر نہیں جا سکیں گے‘ لوگ ۔۔اس ضمانت کو ’’سافٹ این آر او‘‘ کہہ رہے ہیں ۔۔

لیکن میں ۔۔اسے عدالت کا اچھا فیصلہ سمجھتا ہوں‘ میاں نواز شریف واقعی بیمار ہیں اور تین بار کے وزیراعظم کو ۔۔اس طرح بیماری کے عالم میں جیل میں رکھنا مناسب نہیں تھا لہٰذا عدالت کا فیصلہ بروقت اور بہترین ہے‘ آج لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے میاں شہباز شریف کا نام بھی ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا‘ یہ فیصلہ بھی مناسب ہے‘ شہباز شریف اگر نیب کی ہر پیشی پر حاضر ہو رہے ہیں‘ تمام مقدمات بھگت رہے ہیں تو پھر ای سی ایل کا کوئی جواز نہیں بنتالہٰذا آج کا دن ن لیگ اور شریف خاندان کیلئے خوشی لے کر آیا‘ یہ خوشی اپنی جگہ ۔۔لیکن میاں برادران کو ایک بات یاد رکھنی ہو گی کنکر ۔۔ان کے راستے میں نہیں ہیں‘ ۔۔ان کے جوتے کے اندر ہیں‘ آپ اگر ملک میں اچھے اور جدید ہسپتال نہیں بنائیں گے تو پھر کبھی نہ کبھی آپ کو بھی علاج کیلئے ترسنا ہوگا‘ آپ اگر جیل کی اصلاحات نہیں کریں گے تو پھر کبھی نہ کبھی آپ کو بھی ۔۔ان جیلوں میں رہنا پڑے گا‘ آپ اگر عدالتی نظام ٹھیک نہیں کریں گے تو کبھی نہ کبھی آپ بھی اس نظام کا شکار ہوں گے اور آپ اگر احتساب کے عمل کو آزاد اور شفاف نہیں بنائیں گے تو پھر کبھی نہ کبھی آپ بھی احتساب کے ۔۔اس گدلے پن کا شکار ہوں گے چنانچہ آپ اگر واقعی اپنی تکلیفیں کم کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ راستے کے پتھر چننے کی بجائے اپنے جوتوں کے اندر موجود کنکر نکال دیں‘ آپ کو پھر انصاف‘ احتساب‘ علاج اور

جیل میں سہولتوں کیلئے کسی کی منت نہیں کرنا پڑے گی۔ ہم آج کے ایشوز کی طرف آتے ہیں۔ میاں نواز شریف کی ضمانت ہو گئی‘ یہ ریلیف ن لیگ کیلئے ہے یا شریف خاندان کیلئے یہ ہمارا آج کاایشو ہو گا جبکہ ن لیگ کی ساری سیاسی سرگرمیاں نواز شریف کی بیماری کے گرد گھومتی تھیں‘ پارٹی اب کیا کرے گی‘ کیا یہ واقعی سافٹ این آر او ہے اور حکومت بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کو ابو بچاؤ مہم کیوں سمجھتی ہے‘ ہم ۔۔ان ایشوز پر بھی بات کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…