اسلام آباد کو شکست دیکر پشاور مسلسل تیسری بار فائنل میں پہنچ گیا

16  مارچ‬‮  2019

کراچی(آن لائن ) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر مسلسل تیسری بار فائنل میں جگہ بنالی۔215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 9 وکٹوں پر 166 رنز بناسکی اور اسے 48 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کامران اکمل 74 اور امام الحق 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، پولارڈ نے 37 اور ڈیرن سیمی نے بھی 30 رنز کی اننگز کھیلیں،

حسن علی نے 3، جورڈن نے 2، ملز اور پولارڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور امام الحق نے کیا اور دونوں نے دھواں دھاڑ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو شاندار ا?غاز فراہم کیا۔زلمی کی پہلی وکٹ 135 کے مجموعی اسکور پر گری جب امام الحق 58 رنز بنا کر کیمرون ڈیلپورٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، کامران اکمل بھی 74 رنز بنا کر ڈیلپورٹ کا شکار بنے۔پشاور نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ زلمی کی جانب پولارڈ نے 37 اور ڈیرن سیمی نے بھی 30 رنز کی اننگز کھیلیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیلپورٹ نے 2 اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پشاور زلمی کے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز رونکی اور ڈیلپورٹ نے کیا تاہم یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 24 رنز پر گری اور رونکی 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ہیلز بھی ایک رن بناکر پویلین لوٹے جس کے بعد تیسری وکٹ پر ڈیلپورٹ اور والٹن نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن 86 کے مجموعی اسکور پر ڈیلپورٹ 28 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بناسکی اور اسے 48 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یونائیٹڈ کی جانب سے والٹن 48، فہیم اشرف 31 اور ڈیلپورٹ 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔ زلمی کے حسن علی نے 3، جورڈن نے 2، ملز اور پولارڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ زلمی ایلیمنیٹر میں جیت کے بعد مسلسل تیسری بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچی ہے جہاں اس کا مقابلہ اتوار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…