پاکستان کو یہ کام کرنا ہو گا، برطانیہ کی طرف سے دی جانیوالی امداد پر کڑی شرائط سامنے آگئیں

15  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد ( آن لائن ) برطانیہ نے پاکستان کو دی جانیوالی امداد پر کڑی شرائط لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، سینکڑوں ملین پونڈ ز امد اد پر خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق اور دیگر شرائط کے ساتھ مشروط کرنے کیلئے حکومت کا آگاہ کردیا گیا ہے۔ ڈیپارٹمنٹ فارانٹر نیشنل ڈولپمنٹ ( ڈی ایف آئی ڈی ) کے تحت برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو سالانہ ملین پونڈ زمالی امداد جاری کی جاتی ہے۔

ڈی ایف آئی ڈی پاکستان کو سال 2018-19میں 325ملین پونڈز اور آئندہ سال 302ملین پونڈز دے گا، اس سلسلے میں پاکستان میں قائم برطانوی ہائی کمیشن نے بھی تصدیق کردی۔ آن لائن کو موصول ہونے والے دستاویز کے مطابق برطانوی ادارہ (ڈی ، ایف ، آئی ، ڈی ) سے جاری ہونے والے فنڈز کو جی ایس پلس کی طرز پر مشروط کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ سیموئیل ہیتھ Samuel Heath نے آن لائن کے استفسار پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے ڈی ایف آئی ڈی کے تحت جاری کردہ فنڈز پر شرائط عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میںپاکستان کے دورے پر آنے والے برطانوی رہنمائوںنے حکومت کو برطانوی فنڈز کے ساتھ ساتھ شرائط سے بھی آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی مالی امداد کو خواتین، بچوں اوراقلیتوںکے حقوق کے ساتھ مشروط کیا جائیگا۔ دستاویز کے مطابق برطانیہ کی جانب سے جاری کی جانے والے امداد میں 53فیصد ہیومن ڈولپمنٹ، 29فیصد معاشی ترقی، 5فیصد موسمی تغیرات اور 3فیصد حصہ انسانی حقوق کیلئے خرچ کیا جاتا ہے۔ واضع رہے کہ یورپی یونین کی جانب جی ایس پی پلس اسٹیٹس بھی شرائط کے تحت جاری کیا گیا ہے ، جن کا سالانہ جائزہ لیا جاتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…