عدنان سمیع کی سوشل میڈیا پر بھارتی ائرفورس کی حمایت نے انہیں مشکلات میں ڈال دیا ،بھارت سے نکالے جانے کا خدشہ

3  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان چھوڑ کر بھارت کی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع کی طرف سے سوشل میڈیا پر بھارتی ائرفورس کی حمایت نے انکے لئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں پاکستان کا انڈر کور ایجنٹ قرار دیا اور یہ تجاویز بھی دیں کہ عدنان سمیع بھارت میں اہم ترین مشن پر ہے،اس پر بھارت کے لوگوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر مطالبہ کیا جارہا ہے کہ عدنان سمیع کو فوری طور پر واپس پاکستان بھیج دیا جائے جبکہ عدنان سمیع نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ

جان بوجھ کر میرے لئے مسائل کھڑے کئے جارہے ہیں۔سوشل میڈیا کی دیکھا دیکھی بھارت کے ایک ٹی وی چینل نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں بھارت کے اندر عدنان سمیع کے مختلف بہروپ دکھا کر بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنا ایجنٹ کبھی ڈاکٹر کی شکل میں اور کبھی گلوکار کی شکل میں بھارت میں مستقل تعینات رکھا ہے۔عدنان سمیع کے حوالے سے بھارت میں کافی بے چینی پائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ عدنان سمیع چند سال پہلے پاکستان چھوڑ کر بھارت کی شہریت اختیار کر چکے ہیں

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…