کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور کو شکست دے دی

23  فروری‬‮  2019

شارجہ(آن لائن ) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے بارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 144 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کیا۔ سرفراز نے 52 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں فخر زمان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔سلمان بٹ پی ایس ایل میں اپنے دوسرے میچ میں بھی نہ چل سکے اور 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔لاہور کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سہیل اختر تھے جو 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ لاہور کی جانب سے کپتان اے بی ڈویلیئرز 45 رنز بناکر ناٹ ا آؤٹ رہے جب کہ سہیل اختر نے 29 اور ویس نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے غلام مدثر نے 3 اور سہیل تنویر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔لاہور قلندرز کے 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز شین واٹسن اور احسن علی نے کیا لیکن شین واٹسن بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے جنہیں راحت علی نے آؤٹ کیا۔ احسن علی اور کپتان سرفراز احمد کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت گلیڈی ایٹرز نے اننگز کے آخری اوور کی آخری گیند پر ہدف حاصل کیا۔گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز نے آخری گیند پر چھکا لگاکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا اور اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔ سرفراز نے 52 رنز بناکر ناٹ آٗٹ رہے جب کہ احسن علی 40 اور محمد نواز 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 2، راحت علی، یاسر شاہ، ویس اور لمی چنے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…