کراچی : خواب میں‌دیکھے قدیم خزانے کی تلاش، جعلی پیرنی نے مکان کھود ڈالا

22  فروری‬‮  2019

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد کے علاقے ڈالمیا میں پیرنی نے خواب میں دیکھے ہوئے خزانے تلاش کرنے کے لیے 280 گز کا پورا مکان کھود دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پیرنی کے حکم پر 400 سال پرانے خزانے کی تلاش کے لیے 280 گز کے مکان میں

گزشتہ 25 روز سے کھدائی کا کام جاری تھا۔ نمائندہ اے آر وائی کے مطابق ڈالمیا کے رہائشی طارق نواز قطر میں کچھ برس ملازمت کرکے پاکستان واپس آئے تو اُن کے بردار نسبتی نے خواب میں دیکھا کہ گھر میں زیر زمین خزانہ چھپا ہوا ہے۔ خزانے کی موجودگی کا خواب سُن کر طارق نامی نوجوان نے جعلی پیرنی سے رجوع کیا تو اُس نے گھر میں کھدائی کا حکم دیتے ہوئے آدھا خزانہ خود لینے کی شرط عائد کی۔ ایس پی گلشن کے مطابق جعلی پیرنی کے لوگ گزشتہ 20روز سے مکان میں کھدائی کر رہے تھے، تمام افراد خزانے کی تلاش میں 35فٹ تک کھدائی کرچکے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق مکان میں 25 روز سے کھدائی کا کام جاری تھا اور اب تک تیس فٹ سے زیادہ گہری کھدائی ہوچکی تھی تاہم پولیس نے پڑوسی کی شکایت پر کارروائی کر کے پیرنی اور اُس کے 11 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے تھانے منتقل کرنے کے بعد پیرنی سے سوال کیا کہ ’ہمارے لیے چور ڈکیت پکڑ سکتی ہو، جس پر اُس نے نفی میں سر ہلا دیا جبکہ پیرنی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا کہ چار سو سال پرانے خزانے کا ایک جن نے بتایا جس کی تلاش کررہے تھے’۔ پولیس نے مالک مکان، پیرنی کو گرفتار کرلیا جنہوں نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ اگر خزانہ مل جاتا تو مالکان، مزدوروں اور پیرنی میں برابر کا حصہ تقسیم ہوتا، دورانِ تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی کہ طارق نامی شخص کے سالے نے پیرنی سے متعارف کرایا جو پہلے ہی فراڈ کیس میں جیل جاچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…