یہ لکھ لیں جب صدی ختم ہوگی تو پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہوگا،اسد عمر نے بڑا اعلان کردیا

21  فروری‬‮  2019

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا) وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ درست جگہ پر درست بندے کی تقرری ضروری ہے مگر اس میں کئی مشکلات ہیں۔وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان میں ترقی کی جتنی بھی گنجائش ہے اس سے فائدہ اٹھائیں گے،ڈاکٹر عشرت حسین اصلاحات پر کام کر رہے ہیں۔

جب تک پروفیشنلز کو موقع نہیں دیں گے ترقی نہیں ہوگی، نجی شعبے میں بھی پروفیشنلز کو موقع دیا جاتا ہے.انہوں نے کہا کہ لیڈرز کے پاس ایک وژن ہوتا ہے،لیڈرآنیوالے کل کے بارے میں سوچتا ہے.پیشہ ورانہ افراد کو مراعات دیکر انکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جاسکتاہے‘گڈ گورننس کیلئے پیشہ ورانہ تربیت ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے‘انہوں نے کہا کہ یہ لکھ لیں جب صدی ختم ہوگی تو پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہوگا.اسد عمر نے کہا کہ جب تک پیشہ ور ماہرین کو موقع نہیں دیں گے ترقی نہیں ہوگی، نجی شعبوں میں بھی پروفیشنلز کو موقع دیا جاتا ہے. ۔ صدی ختم ہوگی تو پاکستان دنیا کی 5 بڑی معیشتوں میں ہوگا، یہ لکھ لیں پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہوگا۔وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کو باضابطہ اس وقت بلائیں گے جب پروگرام حتمی ہوجائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ ہر ہفتے بات چیت ہوتی ہے اور مذاکرات کامیابی کے قریب ہیں.ایف اے ٹی ایف کا کل باقاعدہ اعلامیہ جاری ہوگا جب کہ بھارت نے 200 فیصد ڈیوٹی لگائی اس کا نقصان خود بھارت کو ہوگا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…