سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلئے مسلم لیگ (ن) کی قیادت بھی سرگرم ،سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی ولی عہد کا دورہ نہایت اہمیت اختیار کرگیا

13  فروری‬‮  2019

؁ اسلام آباد (آن لائن) سعودی ولی عہد سے ملاقات کے لیے مسلم لیگ (ن)کی قیادت بھی سرگرم ہو گئی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ(ن)کے رہنماں نے مشترکہ دوستوں کے ذریعے سعودی ولی عہد اور شہباز شریف کی ملاقات طے کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 سے17 فروری کو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ میڈیا رپوٹس کے مطابقسعودی شہزادے کے پہلے دورہ پاکستان کے لیے جہاں حکومتی تیاریاں عروج پر ہیں تو وہیں مسلم لیگ(ن)کے صدر شہبازشریف کی ملاقات کے لیے لیگی قیادت نے بھی سر جوڑ لیے ہیں۔(ن) لیگ کے سینئر رہنماں، سینٹرز اور سابق سفارت کاروں کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ملاقات کے لیے سر توڑ کوششیں اور بیک ڈور رابطیجاری ہیں اور اس سلسلے میں سعودی سفارت خانے سے خصوصی رابطے بھی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تاحال شہبازشریف اور ولی عہد کی ملاقات کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی، سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ جہاں ملکی معاشی صورتحال میں سعودی ولی عہد کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے وہیں ان کی پاکستان میں موجودگی کے دوران سیاسی اتار چڑھا بھی آسکتے ہیں۔سعودی عرب کا ماضی میں پاکستان کی سیاست میں کردار رہا ہے سابق بادشاہ شاہ عبداللہ کے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے خصوصی مراسم تھے یہی وجہ ہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔  سعودی ولی عہد سے ملاقات کے لیے مسلم لیگ (ن)کی قیادت بھی سرگرم ہو گئی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…