شیخ رشید اور فواد چوہدری پیدائشی بھکاری ہیں ، بلاول بھٹو کی بات سمجھنے کیلئے عمران خان کو دوسرا جنم لینا پڑے گا،پیپلزپارٹی کے رہنما نے حدیں پار کرلیں

2  فروری‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بات سمجھنے کے لئے عمران خان کو دوسرا جنم لینا پڑے گا کیونکہ جس شخص نے 70 سال کے دوران کچھ نہیں سیکھا اب کیا خاک سیکھیں گے؟

شیخ رشید اور فواد چوہدری پیدائشی بھکاری ہیں جبکہ عمران خان کی باقی کابینہ کو دیکھ کر قوم یہ سوال ضرور کرتی ہے کہ ایسے لوگوں کو لا کر عوام سے کس بات کا بدلہ لیا گیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو کے نانا اور دادا کی شاندار تاریخ ہے اور ان کی بے مثال سیاسی تربیت محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے کی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران اور اس بریگیڈ کی جس انداز میں تربیت کی گئی ہے قوم کے سامنے عیاں ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ ہم بھی ان جیسے ہو جائیں اور گالی کو انداز سیاست بنائیں یہ ہم نہیں کر سکتے کیونکہ پیپلزپارٹی کے پاس عوام کی بہبود اور نوجوانوں کے بہترین مستقبل کا پروگرام ہے۔ ہم اپنا پروگرام پیش کرتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی والوں نے ہر کسی کو گالی، ہر کسی پر تہمت، ہر کسی پر الزامات کو اپنا شیوا بنا رکھا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی بھان متی کا کنبہ اور سیاسی خانہ بدوش پر مشتمل ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم تو محض کٹھ پتلی ہیں ان کا کام سیاست میں عدم برداشت اور پارلیمنٹ کو کمزور کرنا ہے اس لئے پی ٹی آئی والے معاشرے کو آلودہ کر رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بات سمجھنے کے لئے عمران خان کو دوسرا جنم لینا پڑے گا کیونکہ جس شخص نے 70 سال کے دوران کچھ نہیں سیکھا اب کیا خاک سیکھیں گے؟ شیخ رشید اور فواد چوہدری پیدائشی بھکاری ہیں جبکہ عمران خان کی باقی کابینہ کو دیکھ کر قوم یہ سوال ضرور کرتی ہے کہ ایسے لوگوں کو لا کر عوام سے کس بات کا بدلہ لیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…