شوگر کے مریضوں کیلئے بڑی خبر،چوبیس گھنٹے سے زائد اثر انگیز جدید ترین انسولین پاکستان میں متعارف کرادی گئی

27  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)بین الاقوامی دوا ساز ادارے صنوفی نے جدید ترین بنیادی انسولین (انسولین گلارگین یو300 ) پاکستان میں متعارف کرادی۔ ادارے کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا۔ مذکورہ انسولین ایک سائنسی تقریب میں متعارف کرائی گئی جس میں ملک کے ممتاز ماہرین طب شریک ہوئے۔ ذیابیطس کے زیرِ علاج متعدد مریضوں میں علاج کے باوجود خون میں شوگر کی سطح معمول پر لانے میں ناکامی ہوتی ہے۔

صنوفی کی چوبیس گھنٹے تک اثر رکھنے والی نئی متعارف کردہ انسولین شوگر کے بالغ مریضوں میں اس پچیدگی کے حل کے لیے تیار کی گئی ہے۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے 2015 میں اس کی منظوری دی تھی جس کے بعد اسے امریکہ، کینیڈا، روس، جاپان اور انڈیا سمیت کئی ممالک میں متعارف کرایا گیا۔ انسولین گلارگین یو300 انسانی جسم کی قدرتی انسولین کی طرح کام کرتے ہوئے ورزش اور خوراک کے ساتھ خون میں شوگر کی مناسب مقدار برقرار رکھتی ہے۔ نئی انسولین خون میں شوگر کی مناسب مقدار کو یقینی بناتے ہوئے مریضوں کو دوا کی خوراک میں سہولت اور شوگر کی مقدار پر اختیار دیتی ہے۔ صنوفی پاکستان کے کنٹری چیئر اور جنرل منیجر عاصم جمال نے کہا: “صنوفی کے لیے ذیابیطس پر ایک صدی پر محیط تحقیق اور تخلیق کی تاریخ قابلِ فخر ہے۔ ہم پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کا ادویہ کے ذریعے پچاس سال سے اور انسولین کے ذریعے ایک عشرے سے زائد عرصے سے علاج فراہم کر رہے ہیں۔ ہم مریضوں کی صحت میں بہتری کے لیے جدید طریقہ علاج کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ذیابیطس سے متعلق معمولات فراہم کرنے والے ہمارے منفرد اراکین کی ذیابیطس کے شکار مریضوں کے علاج اور انہیں صحت مند اور فعال زندگی میں شرکت کو یقینی بنانے کی جدوجہد بھی جاری ہے۔ ہم پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے صحت کے بہترین نتائج کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین طریقہ علاج متعارف کرانے کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔

” مقامی ماہرینِ طب کو متعدد عوامل زیرِ غور لاتے ہوئے مریضوں کے لیے علاج تجویز کرنے کے لیے ذیابیطس کے بین الاقوامی ماہرین نے اپنے تجربات سے مثالیں پیش کرتے ہوئے مشورے دیے۔ پولینڈ میں واقع وارساء میڈیکل یونیورسٹی میں شعبہ ڈیابیٹالوجی اور انٹرنل میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر لیسڑیک ڑْپرینیاک (Leszek Czupryniak) نے ‘ایک مستحکم کل کے لیے آج کی ایک انسولین’ کے عنوان سے اپنی تقریر میں کہا، “ذیابیطس کے شکار افراد میں تقریباّ پچاس فیصد کے خون میں شْگر کی مقدار قابو میں نہیں رہتی۔

انسولین کی آزمائی ہوئی تاثیر کے باوجود شْگر کی مقدار کی مناسب سطح کو برقرار رکھنے کی کوششوں کے دوران عموماّ ہائیپوگلیسیمیا یعنی خون میں شْگر کی کم مقدار کے خطرے کے باعث آزمائش کا سامنا ہوسکتا ہے۔ آج متعارف کرائی جانے والی انسولین ایک نیا انتخاب فراہم کرتی ہے۔ انسولین گلارگین یو300 انسولین کے جدید ترین فوائد فراہم کرتے ہوئے معالج کو اپنے مریض کے علاج کے دوران خون میں شْگر کی کم مقدار کے خطرے سے محفوظ رہتے ہوِئے گلوکوز کو قابو میں رکھنے کا محفوظ ترین ذریعہ ہے۔” جرمنی میں واقع صنوفی کی ‘انسولین سٹی’ میں تیار کی جانے والی جدید ترین انسولین ڈاکٹر کے نسخے پر ملک بھر میں دستیاب ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…