ملکی پیداوار کی شرح نمو کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیرخزانہ

22  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سیلاب اور سیاسی دھرنے کے باعث ملکی پیداوار کی شرح نمو کا ہدف 5.5 فیصد حاصل نہیں کیا جاسکا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ زرعی شعبے کو نقصان پہنچانے والے سیلاب اور سیاسی دھرنے کے باعث ملکی پیداوار کی شرح نمو کا ہدف 5.5 فیصد حاصل نہیں کیا جاسکا لہٰذا رواں مالی سال ملکی شرح نمو 4.2 فیصد رہی جس کی وجہ حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے کے خطرے سے نمٹنے اور مستحکم معیشت میں بدلنے کے بعد حکومت اب اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کرے گی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل اور دوسری اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں کمی سے بجٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد ملی جو گزشتہ سالوں میں 2 فیصد سے زائد تھا اور اس سال 1 فیصد سے کم ہے تاہم اس سے محصولات کی وصولی میں کمی آئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…