نوازشریف اورمریم نوازنے ان قوتوں کو شکست دی ہے جو ۔۔۔۔! جاوید ہاشمی نے بڑا دعویٰ کردیا

14  جنوری‬‮  2019

ملتان(آئی این پی) سینئرسیاستدان ومسلم لیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نوازشریف کیخلاف نیب اپیل خارج ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آج نوازشریف کی جدوجہد کا ایک مرحلہ طے ہوگیا ہے،اب جمہوریت میں ایمان رکھنے والی قوتوں کو اس سے تقویت پہنچے گی۔

سیاسی ،آئینی اور قانونی جدوجہد کامیابی سے ہمکنارہوئی ہے، پاکستان کی سیاست کا نیا باب کھل گیا ہے۔نوازشریف اورمریم نوازنے ان قوتوں کو شکست دی ہے جو آئین کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے پاکستان کی بنیادیں ہلانے کیلئے تیار ہوگئے تھے ۔میڈیا کو جاری کردہ اپنے تحریری بیان میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ شروع سے کہہ رہے ہیں کہ نیب ایک سیاسی شکنجہ ہے جس کے ذریعے پاکستان کے آئین کو کھلواڑ بنادیا گیا ہے،سیاسی جماعتیں توڑی اور بنائی جاتی ہیں۔نیب کے فیصلوں سے دس سال پرویزمشرف نے حکومت کی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی حکومتیں توڑنے کیلئے عدالتوں کا استعمال کیا گیا،اس عمل میں جن سیاسی قوتوں نے مقتدر قوتوں کا ساتھ دیا ان کواقتدار پربٹھادیا گیا۔جاویدہاشمی نے مزید کہا کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازلائق تحسین ہیں کہ انہوں نے ہمت اور حوصلے سے ان تمام قوتوں کوشکست دی جو آئین کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے پاکستان کی بنیادیں ہلانے کیلئے تیار ہوگئے تھے۔  سینئرسیاستدان ومسلم لیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نوازشریف کیخلاف نیب اپیل خارج ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آج نوازشریف کی جدوجہد کا ایک مرحلہ طے ہوگیا ہے،اب جمہوریت میں ایمان رکھنے والی قوتوں کو اس سے تقویت پہنچے گی۔سیاسی ،آئینی اور قانونی جدوجہد کامیابی سے ہمکنارہوئی ہے،پاکستان کی سیاست کا نیا باب کھل گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…