سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان 14 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

21  مئی‬‮  2015

کراچی (نیوزڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان کو گلشن معمار می دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمہ میں14 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔سی ٹی ڈی پولیس نے سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان طاہر ،سعد عزیز ،اظہر عشرت اور ناصر احمد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمعرات کو پیش کیا ملزمان کی پیشی کے موقع پر سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے عدالت کو اپنے حصار میں لیا ہوا تھا ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا عدالت کے استفسار پر ملزم طاہر نے بتایا کہ اس کی رہائش گلشن معمار کی ہے جبکہ اس کا آبائی تعلق جہلم سے ہے سعد عزیز کا کہنا تھا کہ اس کی رہائش گلشن اقبال جبکہ ناصر احمد نے بتایا کہ اس کی پیدائش برنس روڈ کی ہے اور ابھی وہ احسن آباد میں رہائش پزیر تھا تمام ملزمان کو تھانہ گلشن معمار مین غیر قانونی اسلحہ ،دھماکہ خیز مواد اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں پیش کیا گیا تھا پولیس نے عدالت سے تیس دن کے ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے چودہ دن کے ریمانڈ پر دے دیا اور ملزمان کو پانچ جون عدالت میں پیش کرنے کا حکم دی



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…