آصف زرداری اور فریال تالپور پر تاحیات نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی، جعلی اکاؤنٹس کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات جانتے ہیں دونوں بہن بھائیوں نے ملکر کتنی خفیہ جائیدادیں بنائیں؟

31  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری پر جعلی اکاونٹس کیس میں تاحیات نااہلی کی تلوار لٹک رہی ہے کیونکہ جے آئی ٹی رپورٹ میں سابق صدرآصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپورکے ظاہر نہ کئے گئے اثاثوں سے متعلق اہم انکشافات کئے گئے ہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹس کے مطابق دونوں نے بیرون ملک مبینہ جائیدادیں چھپائیں ، فریال تالپور نے اندرون سندھ پانچ جائیدادیں ظاہر نہیں کیں۔

جیو نیوز کے مطابق آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے 2018الیکشن کے انتخابی گوشواروں میں اپنے مکمل اثاثے ظاہر نہیں کئے۔ آصف زرداری نے انتخابی گوشواروں میں پاکستان سے باہر صرف ایک پراپرٹی ظاہر کی ہے۔ فارم نمبر13کے مطابق ان کا دبئی میں 9کروڑ97 لاکھ روپے مالیت کا ایک پلاٹ ہے۔ مگر جے آئی ٹی کا دعویٰ ہے کہ آصف زرداری کی امریکا میں بھی ایک جائیداد ہے جس کی ٹرسٹ ڈیڈ کی کاپیاں جے آئی ٹی کے پاس موجود ہیں۔نیویارک ڈیپارٹمنٹ آف فائنانس کی دستاویز کے مطابق آصف زرداری نے MANHATTANمیں ریزیڈنشل CONDO خریدا جس کی مالیت 5لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔دستاویزات کے مطابق یہ پراپرٹی آصف زرداری نے جون2007 میں خریدی۔جے آئی ٹی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ فریال تالپور نے عام انتخابات2018کے Assets and Liabilities Form Bمیں اپنی اندرون سندھ جائیدادوں کاذکر نہیں کیا۔ جے آئی ٹی کا دعویٰ ہے کہ فریال تالپور کی اندرون سندھ پانچ جائیدادیں ایسی ہیں جو انہوں نے ظاہر نہیں کیں۔رپورٹ کے مطابق فریال تالپور نے شہید بینظیرآباد میں477ایکڑزمین خریدی جس کی مالیت اکہتر کروڑ ساٹھ لاکھ روپے تھی۔ دوسری جائیداد لاڑکانہ میں غلام قادر نامی شخص سے خریدی۔فریال تالپور نے شہدادکوٹ میں 7ایکڑزمین بھی ظاہر نہیں کی۔جب کہ وہ شہدادکوٹ ہی میں 3ایکٹر زمین کی مالک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فریال تالپور کو 14ایکٹر زمین ان کی بیٹی کو تحفے کی صورت میں دی گئی۔جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد نمبر25میں فریال تالپور کی اندرون سندھ’’ زرعی امپائر’’ کا بھی ذکرہے۔ جسے اب تک خفیہ رکھا گیا ہے۔رپورٹ میں ریفرنس نمبر9 میں فریال تالپور پر کک بیکس کا الزام بھی ہے۔ کک بیکس کی مد میں حاصل پیسوں سے انہوں نے جائیدادیں خریدیں۔یاد ر ہے کہ فریال تالپور زرداری گروپس کی ڈائریکٹر ہیں۔ جے آئی ٹی جو دعوے اور ثبوت پیش کر رہی ہے اس کا عدالت میں ثابت ہونا ابھی باقی ہے۔اگریہ شواہدعدالت میں ثابت ہوجاتے ہیں تو زرداری صاحب اثاثے چھپانے کے الزام میں نا اہل ہو سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…