بھارت کے خلاف سنچری بنانے پر عمران خان نے مجھے کیوں گالیاں دیں؟ رمیز راجہ کا طویل عرصے بعد حیرت انگیز انکشاف

26  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کے خلاف سنچری بنانے پر عمران خان نے مجھے کیوں گالیاں دیں، اس بات کا انکشاف کرتے رمیز راجہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف جے پور میں ٹیسٹ میچ تھا اور پہلی اننگز میں میں اچھی خاصی بیٹنگ کر رہا تھا اور سب سے زیادہ سکور بھی میرا ہی تھا، دیکھا تو بارہواں کھلاڑی گلوز لے کر میدان میں آیا، اس وقت میں چالیس کے رنز پر کھیل رہا تھا، اس کھلاڑی نے عمران خان کا پیغام دیا کہ جس طرح آپ شاٹ کھیل رہے ہیں اس سے آپ جلدی آؤٹ ہو جائیں گے ایسی شاٹ نہ کھیلیں۔ رمیز راجہ نے اس اننگز میں سنچری سکور کر لیا تو کپل دیو نئی گیند

کے ساتھ گیند کرانے کے لیے آئے۔ اس دوران رمیز راجہ آؤٹ ہو کر پویلین واپس چلے گئے، رمیز راجہ نے بتایا کہ ابھی ڈریسنگ روم سے فاصلے پر تھا کہ گالیاں پڑنا شروع ہو گئیں، وہ حیران ہوئے کہ انہوں نے سنچری کی ہے لیکن پھر بھی گالیاں پڑ رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ اس دوران ایسی آوازیں آ رہی تھیں کہ تمہاری بھی کلب والی ذہنیت ہے، سو کیا اور آؤٹ ہو گئے اور وہ بھی اس فوکر بالر سے۔ رمیز راجہ نے بتایا کہ یہ بات مجھے بعد میں معلوم ہوئی کہ عمران خان کی کپل دیو سے بہت زیادہ لگتی تھی اور انہیں غصہ بھی اس بات کا تھا کہ میں کپل دیو سے آؤٹ کیوں ہوا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…