اسرائیلی بسوں میں فلسطینیوں کے سفر پر پابندی معطل

21  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ملکی وزارت دفاع کا وہ متنازعہ منصوبہ معطل کر دیا ہے جس کے تحت فلسطینی کارکنوں کے اسرائیلی آباد کاروں کے ساتھ مشترکہ بسوں میں سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔فرا نسیسی خبر رسا ں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کے ایک پائلٹ پراجیکٹ کے تحت مغربی اردن کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں رہنے اور اپنے روزگار کے لیے باقاعدگی سے اسرائیل جانے والے فلسطینی کارکنوں پر نافذالعمل ہونے والی تین ماہ دورانیے کی وہ ابتدائی پابندی عائد کر دی گئی تھی، جس کے تحت ایسے فلسطینی مقبوضہ مغربی اردن میں قائم کی گئی یہودی بستیوں کے رہائشی آباد کاروں کے ساتھ مل کر بسوں میں سفر نہیں کر سکتے تھے۔اس پابندی کے تحت یہ لازمی کر دیا گیا تھا کہ ایسے فلسطینی نہ صرف اپنے لیے مختص علیحدہ بسیں استعمال کریں گے بلکہ وہ صرف انہی سرحدی گزرگاہوں سے ہی واپس مغربی اردن کے علاقے میں جا سکیں گے جہاں سے وہ اسرائیل میں داخل ہوئے ہوں۔ اس پابندی کے ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا گیا تھا کہ اسرائیل جانے والے فلسطینی کارکن آئندہ بسیں تو مختلف استعمال کریں گے لیکن انہیں وہی بس اسٹیشن استعمال کرنے کی اجازت ہو گی، جو یہودی آباد کار مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیل آنے جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔اس بہت متنازعہ فیصلے پر عملدرآمد کی خبر ملتے ہی انسانی حقوق کے لیے سرگرم بہت سی تنظیموں اور اسرائیلی اپوزیشن کی طرف سے بھی شدید تنقید کی جانے لگی تھی، جنہوں نے اس اقدام کو ’پہلے کبھی نظر نہ آنے والی پیش رفت‘ قرار دیتے ہوئے نہ صرف نیتن یاہو حکومت کی مذمت شروع کر دی تھی بلکہ ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ اس طرح فلسطینیوں کی بےجا تذلیل بھی ہو گی اور اسرائیل کی بدنامی بھی۔اس اسرائیلی پائلٹ پراجیکٹ کے آغاز کے بعد خاص طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بہت کشیدگی بھی دیکھی گئی تھی، جس کا ایک نتیجہ یہ بھی نکلا کہ یروشلم کے اسرائیل میں زبردستی شامل کردہ حصے میں ایک فلسطینی ڈرائیور نے اپنے گاڑی دو اسرائیلی سرحدی پولیس اہلکاروں پر چڑھا دی۔ اس واقعے میں یہ دونوں پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے لیکن فلسطینی ڈرائیور کو ایک تیسرے پولیس اہلکار نے موقع پر ہی گولی مار دی۔اسرائیلی وزارت دفاع کے اس منصوبے پر عملدرآمدوزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے ذاتی حکم کے ذریعے معطل کر دیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…