پاکستانیوں کو قطر میں ایک لاکھ نوکریاں فراہم کرنے کی جانب انقلابی قدم ، میڈیکل ٹیسٹ، بائیو میٹرک اور معاہدے پر دستخط اب پاکستان کے کن دو بڑے شہروں میں ہونگے؟بڑی خوشخبری سنادی گئی

26  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیلجی ملک  قطر کی جانب سے اسلام آباد اور کراچی میں اوورسیزویزا سینٹرز کا افتتاح رواں ہفتے کیا جائیگا ، جس کے بعد پاکستانی ورکرز ملک میں ہی میڈیکل ٹیسٹ ،بائیو میٹرک اور معاہدے پر دستخط کی سہولت حاصل کر سکیں گے ۔روزنامہ دنیا کے مطابق قطر کی وزارت داخلہ نے روا ں ماہ کے اوائل میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے ورکرز کو سہولیات دینے کی غرض سے اوورسیز قطر ویزا سینٹرز کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

اس ضمن میں اسلام آباد میں 27 اور کراچی میں29دسمبر کو اوورسیز قطر ویزا سینٹرز کا افتتاح کیا جا رہا ہے ۔ اوورسیز ویزا سینٹرز کے قیام سے قطر میں ملازمت کے لیے جانے والے پاکستانی ورکرز کی ویزا درخواستیں نہ صرف اتنہائی تیز رفتاری کے ساتھ پروسیس کی جا سکیں گی بلکہ ورکرز اپنے ملک میں ہی میڈیکل ٹیسٹ، اسکریننگ، بائیو میٹرک اور آجر سے کیے گئے معاہدے پر دستخط کی سہولت حاصل کر سکیں گے ۔ مذکورہ سہولیات وطن میں ہی حاصل کرنے کے بعد قطر جانے والے کامیاب ورکرز کو قطر پہنچتے ہی ایئر پورٹ پر ہی اجیر کے لیے لازم قطر کی شناخت فراہم کر دی جائے گی۔ ان ویزاسینٹرز میں ابتدائی طور پر ورک ویزا کی سہولت فراہم کی جائے گی، جب کہ بعد ازاں دوسرے مرحلے میں دیگر تمام کیٹگریز کے ویزا بھی انہی سینٹرز سے جاری کیے جائیں گے ۔ قطر کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان اوورسیز ویزا سینٹرز کے قیام کا مقصد ورکرز کی قطر آمد کے طریقہ کار کو صاف شفاف و تیز بنانا ہے ۔ 2022 ء میں شیڈول فٹبال ورلڈ کپ کے سلسلے میں قطر میں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں، قطر کی جانب سے بھی اس ضمن میں ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے ، جب کہ پہلے ہی پاکستانیوں شہریوں کے لیے قطر آمد پر ایئرپورٹ پر ہی ویزے کی سہولت متعارف کرائی جا چکی ہے ۔واضح رہے قطر میں کئی ہزار پاکستانی ملازمت کے سلسلے میں  مقیم ہیں ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…