جہانگیر ترین کے بیٹےعلی ترین کتنے ملین ڈالرز کی پیشکش کے باوجود بھی ٹیم نہ خرید سکے ؟پی ایس ایل ٹیم کی بولی کہاں تک جا پہنچی؟ پاکستان کے امیر ترین صنعت کار کے بیٹے کو بھی پیچھے ہٹنا پڑ گیا

17  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطان کی بولی پاکستان کے امیر ترین شخـص جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کی سوچ سے بھی آگے جانے کا امکان، علی ترین نے ٹیم خریدنے سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں فرنچائز کی خریداری کے معاملے میں بڑی خبر آگئی ہے اور پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان سلطان کو

خریدنے کا اعلان کرنے والے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی اب پیچھے ہٹ گئے ہیں ۔ علی ترین نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ” گزشتہ سال جب ملتان سلطانز کو5.2ملین ڈالرز میں بیچا گیا تو مجھے لگا کہ یہ قیمت کچھ زیادہ ہی ہے ،ایک سال بعد اس فرنچائزکے مالک پی سی بی کو فیس ادا کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث اب اس کو دوبارہ فرخت کرنیکا منصوبہ بنایا جارہا ہے ،اس ٹیم کو جنوبی پنجاب میں رکھنے کے لیے میں نے 4ملین ڈالرز کی بولی دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن خبر یہ ہے کہ پھر5ملین کراس ہوگا،اب میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کررہا ہوں“۔واضح رہے کہ علی ترین پاکستان کے امیر ترین صنعت کار و سیاستدان جہانگیر ترین کے صاحبزادے ہیں انہوں نے گزشتہ ماہ میـڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں ٹیم خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے پی سی بی کے حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان سلطان گزشتہ پی ایس ایل ایڈیشن میں سامنے آئی تھی جس کے بائولنگ کوچ وسیم اکرم اور کپتان شعیب ملک تھے ۔ فرنچائزکے مالک پی سی بی کو فیس ادا کرنے میں ناکام رہے تھے جبکہ ان کے ذمہ کھلاڑیوں کے بھی واجب الادا رقم تھی جس کے باعث اب اس کو دوبارہ فرخت کرنیکا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…