کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری،ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

13  دسمبر‬‮  2018

ڈھاکا(آئی این پی)پاکستان میں کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2020کی میزبانی پاکستان کو دے دی۔میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوا، تاہم ایونٹ کے میچز کہاں ہوں گے اس کا فیصلہ ایشیا کپ شروع ہونے سے کچھ عرصہ قبل کیا جائے گا۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ستمبر 2020میں منعقد کیا جائے گا اور

اس بار ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کرتی ہیں اور ایک ٹورنامنٹ 50اوور اور اگلا 20اوورز کے فارمیٹ کے تحت کھیلا جاتا ہے۔رواں برس ستمبر میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 50اوورز کے فارمیٹ تحت متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ ٹورنامنٹ پہلے بھارت میں ہونا تھا تاہم بھارت نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی وجہ سے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے انکار کردیا تھا۔اس کے بعد اپریل 2018میں پاکستان نے بھارت میں جا کر کھیلنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ایشیا کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو دے گئی تھی۔ملائیشیا میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف تھا کہ جب بھارت پاکستان کا دورہ نہیں کرتا تو گرین شرٹس بھی بھارت نہیں جا سکتے۔کونسل نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو دے دی تھی۔اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات بہتر نہیں ہوتے اور بھارت بھی 2020میں پاکستان آکر ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو پاکستان میں ایشیا کپ کا انعقاد کھٹائی میں پڑ سکتا ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…