پاک بحریہ کی طاقت میں اضافہ، سی کنگ ہیلی کاپٹرز کے علاوہ بحری بیڑے میں کن ہتھیاروں کو شامل کیا گیا ہے؟

12  دسمبر‬‮  2018

کراچی(آئی این پی)پاک بحریہ نے اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے اور اُن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پہلے جدید میر ینائزڈ ایئر کرافٹ اور سی کنگ ہیلی کا پٹر زکو اپنے فلیٹ میں شامل کر لیا۔ اس سلسلے میں پی این ایس مہران کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی تھے۔ پہلا میرینائزڈ اے ٹی آر ایئر کرافٹ ایک جدید اور بہت زیادہ استعمال ہونے والا ٹربو پراپ (Turboprop) ایئر کرافٹ ہے جو جدید ہتھیاروں اور

سنسرز سے لیس ہے ۔یہ ایئر کرافٹ پاکستان نیوی کے فضائی جنگی بیڑے کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافے کا باعث ہوگا اور جدید دور کی بحری جنگ کی ضروریات کو بھی پورا کرے گا۔برطانیہ سے حاصل کیے جانے والے دو ایم کے 3 اے/ ایم کے 4 سی کنگ ہیلی کاپٹر ز کی پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شمولیت سے پاک بحریہ کے آپریشنل بالخصوص ٹروپس کی منتقلی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر کو سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے جبکہ دوسرا ٹروپس کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کی خصوصیت کا حامل ہے۔عملے کی تربیت کے اعلی معیار کو یقینی بنانے کے لیے آج پاک بحریہ نے اینٹی سب میرین وار فیئر ہیلی کاپٹر Z9ECکے جدید ٹریننگ سیمو لیٹرکو بھی پاکستان نیوی کا حصہ بنایا تاکہ اس ہیلی کاپٹر کے عملے کو تربیت دی جاسکے۔ یہ سیمو لیٹر ہیلی کاپٹر کے عملے کو زندگی اور قیمتی اثاثہ جات کوخطرہ میں ڈالے بغیر اینٹی سب میرین وار فئیر اور ایمر جنسی حالات سے نمٹنے کی تربیت، کم خرچ پر مہیا کر ے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ موجود ہ وقت میں روایتی کردار کے علاوہ پاک بحریہ بحری دہشت گردی جیسے اُبھر تے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے ، خطے میں بحری قزاقی کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ

میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کی انجام دہی میں بھی مصروفِ عمل ہے۔ نیول چیف نے ہائبرڈ وار فیئر اور سائبر کرائم کے خطرات سے آگاہ رہنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ پاک بحریہ ان چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے اور ان نئے پلیٹ فارمز کی پاک بحریہ میں شمولیت سے ان چیلنجز سے نمٹنے ، قومی مقاصد کے حصول ،بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور اپنے بحری مفاد ات کے تحفظ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ نیول چیف نے مزید کہا کہ جنگیں

صرف مادی وسائل کے بل بوتے پر نہیں لڑی جاتی ہیں بلکہ جذبہ ایمانی بھی اس سلسلے میں بھرپور اہمیت کا حامل ہے۔ ماضی میں بھی پاک بحریہ اپنے جذبے اور صلاحیتوں کی مدد سے تعداد میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا چکی ہے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ ٹریننگ سیمولیٹر کی پاک بحریہ میں شمولیت سے ہمیں اپنے عملے کی بہترین تر بیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حصول میں بھر پور مدد ملے گی۔تقریب میں پاک بحریہ کے فلیگ آفیسرز ، افسران اور سول شخصیات نے شرکت کی۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…