’’لندن کے مہنگے ترین علاقے میں 4ملین پاؤنڈ کی پراپرٹی‘‘ عابد شیر علی نے برطانیہ پہنچ کر فیصل واوڈا کے گھر کی ویڈیو جاری کردی اس گھر میں کون رہتا ہے؟ن لیگی رہنما نے ہنگامہ برپا کردیا

12  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر مملکت پانی و بجلی اور ن لیگ کے سینئررہنما عابد شیر علی لندن میں واقع تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے گھر پہنچ گئے اور وہاں سے ویڈیو پیغام بنا کر جاری کرتے ہوئے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ۔تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہناتھا کہ آج میں لندن کے مہنگی ترین علاقے میں موجود ہوں ،میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ میں حقائق سے پردہ اٹھاﺅں گا۔

کرپشن کے بے تاج بادشاہ عمران خان کی اے ٹی ایم مشین جس کا نام فیصل واوڈا ہے ،یہ ساری پراپرٹی اس کی ہے ،یہ لندن کا سب سے مہنگا ترین علاقہ ہائیڈپارک ہے۔عابد شیر علی کا کہناتھا کہ یہ لندن کی بیس واٹر روڈ ہے جو کہ مہنگا ترین علاقہ ہے۔ اس پراپرٹی کی کم از کم قیمت 4ملین پاﺅنڈ ہے ۔ فیصل واوڈا نے اس پراپرٹی کو چھپانے کیلئے عمران خان سے این آر او لیا ہے۔عابد شیر علی کا مزید کہناتھا کہ یہ پراپرٹی کراچی میں چائنہ کٹنگ اور بھتہ کے پیسے سے لی گئی ہے اور منی لانڈرنگ کر کے پیسے لندن بھیجے گئے ۔ ان کا کہناتھا کہ اس گھر میں فیصل واوڈا کی بیٹی رہتی ہے اور اس پراپرٹی کی قیمت تقریباً چارملین پاﺅنڈ بتائی ہے جبکہ اس کے علاوہ سات مزید پراپرٹیاں ہیں جو انہوں نے بھتے اور چائنہ کٹنگ سے حاصل کی ہیں ۔ن لیگی رہنما کا کہناتھا کہ میں اب امید کرتاہوں کہ چیئرمین نیب اس پر نوٹس لیں گے اور اس چور سے پوچھیں گے کہ اس کی رسیدیں لیں ۔ ان کا کہناتھا کہ فیصل واوڈا کو لندن کے قوانین کا پتہ ہے ، وہ آئیں اور اگر میں جھوٹ بول رہاہوں تو میرے خلاف قانونی کارروائی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ چور، ڈاکو، پاکستان کے پیسے لوٹنے والے ، کراچی کو اندھیروں میں ڈبونے والے آج شہنشاہوں کی زندگی گزار رہے ہیں اور پاکستان میں انصاف کی باتیں کررہے ہیں ۔عابد شیر علی کا کہناتھا کہ تویہ ہے فیصل واوڈا جو کہ نئے پاکستان کا وزیر ہے ، جس کا سلیکٹڈ وزیراعظم کہتا ہے کہ میں لوٹا ہوا پیسہ واپس لے کر آﺅں گا ۔

تو لے کر آﺅلوٹ مار کا پیسہ، یہ چار ملین پاﺅنڈ کی ایک پراپرٹی اور سات مزید پراپرٹی  جو اس نے ڈکلیئر نہیں کی۔ تومیں سمجھتا ہوں فیصل واوڈا قوم کو اس کا جواب دے اور اس کی پرچیاں دکھائے کہ اس نے پیسے کس طرح حاصل کیے ہیں؟عابد شیر علی کا مزید  کہناتھا کہ فیصل واوڈا نے یہ جائیدادیں کس طرح خریدیں ، ایک موٹر سائیکل چلانے والا شخص جو کہ سڑکوں پر دھکے کھاتا تھا، وہ چند سالوں میں ارب پتی کیسے بن گیا؟ اس کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا ۔عابد شیر علی کا کہناتھا کہ عمران خان نے اگر پیسے واپس لانے ہیں تو فیصل واوڈا سے شروع کرو ، یہ قسط نمبر ایک ہے، سات اس کی اور پراپرٹیاں ہیں، علیمہ خان کی پراپرٹی ہے، علیم خان کی پراپرٹیاں ہیں اور جہانگیر ترین کی پراپرٹیاں ہیں، سب کو بے نقاب کروں گا۔ابھی ابتدائے عشق ہے ،آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…