پانی کی قلت،سروس سٹیشنز پر بڑی پابندی عائد،مساجد کے وضو کا پانی پودوں کو دینے کے احکامات جاری

10  دسمبر‬‮  2018

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پانی کو محفوظ کرنے کے کیس میں آٹومیٹک سسٹم پر منتقل نہ ہونے والے سروس سٹیشنز کو 10 دن میں بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے پانی کو محفوظ کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔

چیف سیکرٹری پنجاب، ایم ڈی واس، چیئرمین پی اینڈ ڈی اورسکرٹری اوقاف عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ پانی کو محفوظ کرنے سے متعلق عملدرآمد کے میکنزم کا فقدان ہے، عدالتی حکم پر من و عن عمل کیا جائے گا۔ ایم ڈی واسا نے جواب جمع کروایا کہ سروس سٹیشنز مالکان سے 95لاکھ روپے کے چارجز وصول کر لئے۔ جس پر عدالت عالیہ نے مزید احکامات دیتے ہوئے آٹومیٹک سسٹم پر منتقل نہ ہونے والے سروس سٹیشنز کو 10دن میں بند کرنے کا حکم بھی دیا، اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔عدالت نے مساجد کے وضو کا پانی پودوں کو دینے، داتا صاحب اور بابا فرید کے مزاروں کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ٹینک لگانے کا حکام دیا جس پر سیکرٹری اوقاف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ٹینک لگانے کیلئے فنڈز نہیں۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے سیکرٹری اوقاف کو ہدایت جاری کی کہ فنڈز مہیا کروا دیں گے، ٹینک لگانے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے پانی کے بل وصول کرنے کا حکم بھی دیا۔  لاہور ہائیکورٹ نے پانی کو محفوظ کرنے کے کیس میں آٹومیٹک سسٹم پر منتقل نہ ہونے والے سروس سٹیشنز کو 10 دن میں بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…