چینی قونصلیٹ حملہ، بلٹ پروف جیکٹ،اسلحہ،فیصل واوڈا کی کمانڈو اسٹائل انٹری،فیصل بھائی کیا آپ خود بھی مقابلے کے لیے تیار ہیں؟صحافی کے سوال پر زبردست جواب دیدیا

23  ‬‮نومبر‬‮  2018

کراچی (آئی این پی ) چینی قونصلیٹ پر حملے کے وقت وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی کمانڈو اسٹائل میں انٹری نے سب کو حیران کردیا۔تفصیلات کے مطابق چینی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے کے وقت فیصل واوڈا نے کمانڈو اسٹائل میں انٹری دی، انہوں نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی اور اسلحہ بھی موجود تھا۔صحافی نے سوال کیا فیصل بھائی کیا آپ خود بھی مقابلے کے لیے تیار ہیں

جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ بالکل، ہمارا ملک ہے ہم لڑیں گے، مقابلے کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل چینی قونصل خانے پر حملے کے دوران پولیس کی نڈر خاتون ایس ایس پی سوہائے عزیز سب سے پہلے دہشت گردوں سے مقابلے کے لیے پہنچیں، وزیراعلی سندھ نے خاتون افسر کو شاباشی دی۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے خاتون افسر کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہادری کی مثال قائم کی ہے، یہ ہیں ہماری خواتین جو سب سے آگے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی پولیس امیر شیخ نے کہا کہ ایس ایس پی سوہائے عزیز آپ کمانڈو کنگ ہیں، خاتون افسر نے کہا کہ ڈیوٹی سب سے اہم ہوتی ہے وردی میں کوئی مرد یا عورت نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ دہشت گردوں نے آج صبح سوا نو بجے کے قریب کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، جسے پولیس اور رینجرز نے ناکام بنادیا تھا، کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار شہید ہوئے تھے۔فورسز کے فوری ایکشن کی وجہ سے دہشت گرد احاطے میں ہی محصور رہے اور عمارت کے اندر داخل نہیں ہوسکے، کارروائی کے دوران تین دہشت گرد باہر احاطے میں ہی مارے گئے جن سے بھاری اسلحہ اور خودکش جیکٹس برآمد ہوئے۔  چینی قونصلیٹ پر حملے کے وقت وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی کمانڈو اسٹائل میں انٹری نے سب کو حیران کردیا۔ چینی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے کے وقت فیصل واوڈا نے کمانڈو اسٹائل میں انٹری دی، انہوں نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی اور اسلحہ بھی موجود تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…