آئی ایم ایف سے قرضہ لے لو ،یہ تمہارے لئے بہترین آپشن ہے ،ہم بھی یہ سب کرنے کو تیارہیں،امریکہ نے پاکستان کو ایسی پیشکش کردی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

17  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)امریکہ نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جانے والی پاکستان کی مجبوری کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے ساختی اصلاحات کو اپنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار امریکی سفارتخانے میں اقتصادی معاون مائیکل اے سلیوان نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کے لیے انتہائی اہم اور ممکنہ طور پر بہترین آپشن ہے۔عالمی مالیاتی ادارے کے پروگرام کے حصول کی وجہ سے اس دوران اب تک

پاکستان نے زیادہ وقت منتخب جمہوری حکومت کی پالیسی کے بجائے آئی ایم ایف کی پالیسی کے تحت گزارا ہے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا کہ امریکا آئی ایم ایف سے پاکستانی درخواست پر حمایت کر گا تو امریکی سفارتکار کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستانی حکومت کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو مستحکم ترقی حاصل کرنے کے لیے معاشی استحکام کی بھی ضرورت ہے۔مائیکل اے سلیوان کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی خلا کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان دیرپا اقتصادی روابط موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…