’’ اسلام کے کسی نظریات پر یقین نہیں رکھتا خود کو مسلمان بھی نہیں کہتا‘‘ دنیا بھر میں معروف پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارشدید تنقید کی زد میں آگئے

17  ‬‮نومبر‬‮  2018

لندن( آن لائن )دنیا بھر میں معروف پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے انکشاف کیا ہے کہ اب وہ خود کو مسلمان نہیں سمجھتے۔ برٹش ووگ کو گلوکار کی جانب سے دیئے گئے انٹرویو کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ اسلام کے کسی بھی قسم کے نظریات پر یقین نہیں رکھتے۔

زین ملک نے کہا  میں اب خود کو مسلمان نہیں کہتا، میرا ماننا ہے کہ لوگوں کے مذہبی عقائد جو بھی ہوں، یہ ان کے اور اس کے درمیان کا معاملہ ہے، جس کی عبادت وہ کرتے ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ خود کو مسلمان سمجھتے ہیں تو زین ملک کا جواب تھا ‘میں خود کو مسلمان نہیں سمجھتا۔گلوکار نے کہا کہ وہ اب اسلامی عبادات و فرائض پر مزید عمل نہیں کرتے ۔میں اس بات پر یقین نہیں کرتا کہ مخصوص گوشت کو کھانے کی ضرورت ہے، جسے ایک مخصوص طریقے سے دعا پڑھ کر ذبح کیا جائے ۔ میں ایک مخصوص زبان میں دن میں پانچ بار نماز پڑھنے پر بھی یقین نہیں رکھتا، میں ان میں سے کسی کو نہیں مانتا۔ میں بس یہ مانتا ہوں کہ اگر آپ اچھے فرد ہیں تو ہر چیز آپ کے لیے درست ہوگی۔زین ملک کے اس انٹرویو پر ٹوئٹر پر مداحوں کا شدید ردعمل سامنے آیا۔اکثر ٹوئٹر صارفین نے لکھا کہ گلوکار کو اس پر شرمندہ ہونا چاہئے جبکہ کچھ نے انٹرویو کو سراہا مگر اسلامی عبادات کا مذاق اڑانے پر زین ملک پر شدید تنقید کی۔کچھ ٹوئٹر صارفین کا کہنا تھا کہ خدا زین ملک کو درست راستے پر چلنے کے لیے رہنمائی فراہم کرے، ہم بھی مثالی مسلمان نہیں مگر اپنے مذہب کو چھوڑنا بہت بڑا نقصان ضرور ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…