مخصوص وقت میں کھانا اور سونا آپ کو موٹاپے سے بچائے:طبی تحقیق

15  ‬‮نومبر‬‮  2018

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر موٹاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے دن بھر میں ناشتے اور دونوں وقت کے کھانے کے اوقات کے معمول کو کبھی خراب نہ کریں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ برگھم اینڈ ویمن ہاسپٹل اور ہارورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں دریافت کیا گیا جسم میں کیلوریز جلنے کی شرح میں دن کے مختلف اوقات میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔

جبکہ کھانے اور نیند کا کوئی وقت طے نہ ہونا لوگوں کو موٹاپے کا شکار بناسکتا ہے۔ غذا سے متعلق چند غلط توہمات تحقیق میں بتایا گیا کہ سہ پہر اور شام کے آغاز پر جسم صبح کے مقابلے میں 10 فیصد کیلوریز زیادہ جلاتا ہے۔ تحقیق کے نتائج سے جسمانی گھڑی کے میٹابولزم پر مرتب ہونے والے اثرات کے شواہد کو تقویت ملتی ہے۔ نتائج سے یہ سمجھنے میں بھی مدد ملتی ہے کہ کھانے اور سونے کا کوئی شیڈول نہ ہونا لوگوں کا جسمانی وزن بڑھانے کا باعث کیوں بنتا ہے۔ تحقیق میں شامل رضاکاروں کو سونے، جاگنے کے مخصوص اوقات دیئے گئے اور ہر رات اس وقت میں 4 گھنٹے کا اضافہ کیا گیا، یہ تجربہ تین ہفتے تک جاری رہا۔ محققین نے جسمانی گھڑی اور میٹابولزم کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا اور یہ جانا کہ دن کے مختلف اوقات میں یہ میکنزم کس طرح کام کرتا ہے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ سہ پہر اور شام کے آغاز پر میٹابولزم زیادہ تیزی سے کام کرکے کیلوریز جلاتا ہے جبکہ صبح کے وقت اس کی رفتار سست ہوتی ہے۔  13 غذائیں جو زندگی طویل کرنے میں مدد دیں محققین کے مطابق صرف یہ ضروری نہیں کہ ہماری غذا میں کیا کچھ شامل ہے بلکہ یہ بھی اہمیت رکھتا ہے کہ ہم کس وقت کھانا کھاتے ہیں اور سوتے ہیں، یہ اوقات چربی گھلانے یا ذخیرہ کرنے پر اثرات مرتب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھانے اور سونے کے اوقات طے ہونا مجموعی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل کرنٹ بائیولوجی میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…