سعودی انٹیلی جنس افسر نے خاشقجی قتل کے وقت کی آڈیو ریکارڈنگز سنیں تو ان کا کیا ردعمل تھا؟ ترک صدر طیب اردوان نے بڑ اانکشاف کردیا

14  ‬‮نومبر‬‮  2018

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل سے متعلق ریکارڈنگز باعث تکلیف اور بیزار کن ہیں، جو خود سعودی انٹیلیجنس کے ایک افسر کے لیے بھی بہت بڑا دھچکا تھیں۔ترک میڈیا نے بتایا صدر ایردوآن کے بقول انقرہ حکومت نے جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل سے متعلق جو ریکارڈنگز ترکی کے اتحادی چند مغربی ممالک کو فراہم کی ہیں۔

وہ قابل نفرت، انتہائی حد تک بیزار کن اور تکلیف میں مبتلا کر دینے والی ہیں۔صدر ایردوآن نے کہاکہ (جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق) یہ ریکارڈنگز اتنی بیزار کن اور تکلیف میں مبتلا کر دینے والی ہیں کہ جب سعودی انٹیلیجنس کے ایک افسر نے انہیں سنا، تو وہ بھی شدید دھچکے کا شکار ہو گیا اور اس نے کہا، جس کسی نے بھی یہ کام کیا ہے، اس نے ہیروئن کا نشہ کیا ہو گا۔ ایسا صرف ہیروئن کا نشہ کرنے والا کوئی شخص ہی کر سکتا ہے۔رجب طیب ایردوآن نے مزید کہاکہ جو کوئی بھی ہم سے یہ ریکارڈنگز حاصل کرنا چاہتا تھا، ہم نے یہ اسے سنائی ہیں۔ ترک انٹیلیجنس کے پاس چھپانے کے لیے کچھ بھی نہیں۔ جس جس نے بھی ہم سے درخواست کی، ہم نے یہ ریکارڈنگز سب کو سنائیں۔ سعودی، امریکی، فرانسیسی، جرمن، برطانوی اور کینیڈین حکام کو بھی۔جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں ترک صدر نے ایک بار پھر کہا کہ اس قتل کا حکم سعودی عرب کے شاہ سلمان کی طرف سے آ ہی نہیں سکتا تھا، جن کا خود ایردوآن لامحدود احترام کرتے ہیں۔ لیکن یہ بات واضح ہے کہ اس قتل کا حکم اعلیٰ ترین سعودی حکام کی طرف سے دیا گیا تھا۔صدر ایردوآن نے مزید کہاکہ سعودی ولی عہد کہتے ہیں کہ وہ اس معاملے کی وضاحت کریں گے اور جو کچھ بھی ضروری ہوا، وہ کریں گے۔ ہم (ترکی) ابھی تک بڑے صبر سے (اس وضاحت کا) انتظار کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…