آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے کی شادی توجہ کا مرکز بن گئی ،خوشی کے موقع پر پاکستانی سپہ سالار کا ایسا شاندار اقدام کہ ہر مسلمان بے اختیار ہی تعریف پر مجبور ہو جائے

2  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد باجوہ کی شادی خانہ آبادی کے موقع پر محفل میلاد کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد باجوہ آج بروز جمعۃ المبارک رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ سعد باجوہ کی شادی خانہ آبادی کی پرقارتقریب آرمی ہائوس راولپنڈی میں منعقد کی جائے گی ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی

ہدایت پر شادی کی تقریب میں مدعو کئے جانے والے مہمانوں کو 10روز قبل دعوت نامے ارسال کئے گئے تھے ۔ان دعوت ناموں میں محفل میلاد کے انعقاد سے متعلق بھی تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا ۔ اس سے قبل بھی جنرل باجوہ کی بطور آرمی چیف تقرری کے بعد جمعہ کے ہی روز آرمی گیسٹ ہائوس میں جنرل باجوہ کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں محمود اشرفی اور دیگر نعت خوانوں نے نبی کریم حضرت محمد صلی اﷲ علیہ والہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت اور سلام پیش کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…