آسیہ بی بی کی رہائی قبول ہے !، بلاول بھٹو کھل کر حمایت میں سامنے آگئے،دوٹوک اعلان

31  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ آسیہ بی بی سے متعلق فیصلے کے بعد قومی اسمبلی سمیت ملک کے تمام اداروں کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ٗانتہا پسندی ہمارا بڑا مسئلہ ہے ٗ تمام جماعتوں نے مل بیٹھ کر نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا ٗ موجودہ حکومت بھی اس عمل نہیں کررہی ہے ٗہم سڑکوں سے ملک کو نہیں چلا سکتے ٗ آئین اور قانون کے تحت ہی ملک چل سکتا ہے۔ بدھ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتہا پسندی ہمارا بڑا مسئلہ ہے،

تمام جماعتوں نے مل بیٹھ کر نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا لیکن بدقسمتی سے سابقہ حکومت اور نہ ہی موجودہ حکومت اس پر عمل درآمد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل ایکٹوازم سے متعلق ہماری سوچ ہوسکتی ہے، سپریم کورٹ ہمارا قومی ادارہ ہے ٗقومی اسمبلی سمیت تمام ادارے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہونے چاہیے، ہم سڑکوں سے ملک کو نہیں چلا سکتے اور آئین اور قانون کے تحت ہی ملک چل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دن کے انتظار میں ہوں جب پورا ملک قانون کے تحت چلے گا، دھمکی سے نہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…