نجی فضائی کمپنی شاہین ایئرلائن کو کس سعودی امیر ترین شخصیت نے خرید لیا

19  اکتوبر‬‮  2018

لاہور(آئی این پی ) پاکستان کی نجی فضائی کمپنی شاہین ایئر کو سعودی سرمایہ کار نے خرید کر سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ڈیڑھ ارب روپے کے واجبات کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ بھی شروع کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی سرمایہ کار نے شاہین ایئر خرید لی ہے جب کہ نئی انتظامیہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ڈیڑھ ارب روپے کے واجبات کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ شاہین ایئر کے پرانے عملے کی جگہ نیا عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے، سارے ملازم نئے نہیں یوں گے

زیادہ تر پرانے ملازمین کو ہی ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ سابق ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع ایئروائس مارشل ریٹائرڈ نجم الاثر کو شاہین ایئر کا چیف آپریٹنگ آفیسر تعینات کردیا گیا اور ایئر کموڈور ریٹائرڈ طاہر محمود کو شاہین ائر کا ڈائریکٹر انجینئرنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔شاہین ائیر لائن کے ہیڈ کوارٹر میں عملے کی بھرتی سمیت دیگر اہم امور کے لیے اجلاس بھی شروع ہو گیا ہے۔ نئی انتظامیہ جہازوں سے لیکر مسافروں میں شاہین ایئر لائن کا تاثر بہتر بنانے سے لے کر اچھی سروس اور وقت پر پروازوں کی آمدورفت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…