پنجاب کا وزیراعلیٰ عثمان بزدارنہیں بلکہ کون ہے؟جاوید ہاشمی نےخاموشی توڑتے ہوئےحیران کن انکشاف کر دیا

12  اکتوبر‬‮  2018

ملتان (آئی این پی) پنجاب کا وزیراعلیٰ عثمان بزدارنہیں بلکہ کون ہے؟جاوید ہاشمی نےخاموشی توڑتے ہوئےحیران کن انکشاف کر دیا سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں، جہاں میں چھوڑ کر آیا تھا، خواہش ہے عمران خان کی حکومت5سال چلے،

عمران خان خود پارلیمنٹ کو توڑنے کے درپے ہیں، پنجاب کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نہیں علیم خان ہے۔ جمعہ کو سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر آئی ایم ایف کے پاس چلا گیا ہے، سیاستدان ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہتے ہیں، پاکستان میں حکومتیں چرائی جاتی ہیں، قوم مزید بارہ اکتوبر جیسی صورتحال برداشت نہیں کر سکتی، پرویز مشرف کو کوئی کچھ نہیں کہتا کوئی نہیں پکڑتا، عمران خان آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں، جہاں میں چھوڑ کر آیا تھا،خواہش ہے عمران خان کی حکومت پانچ سال چلے، انہوں نے کہا کہ عمران خان خود پارلیمنٹ کو توڑنے کے درپے ہیں، یہ ابھی وفاقی کابینہ می مزید 20لوگوں کو شامل کریں گے، پنجاب کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نہیں علیم خان ہے، فیصل رضا عابدی کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، ہماری پوری معیشت اور سیاست زگ زیگ پالیسی پر چل رہی ہے، تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کو زندگی اور موت کا مسئلہ بنالیا ہے، ضمنی الیکشن کو یکطرفہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دنوں میں الیکشن کمیشن اجازت نہیں دیتا کہ آپ تبادلے کریں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…