حکومت اگر ۔۔اس ملک کو چلانا چاہتی ہے تو یہ صرف ایک کام کرے‘ سارے مسئلے ختم ہو جائیں گے‘ کل رات داخلہ کے سٹیٹ منسٹر شہریار آفریدی اسلام آباد میں کیا کرتے رہے؟ملک میں کیا واقعی حالات خراب نہیں؟ جاوید چودھری کاتجزیہ

10  اکتوبر‬‮  2018

حکومت اگر اس ملک کو چلانا چاہتی ہے تو یہ صرف ایک کام کرے‘ جی ہاں صرف ایک کام اور ملک کے سارے مسئلے ختم ہو جائیں گے‘ ایک لفظ ہے اگر‘ حکومت لفظ اگر پر پابندی لگا دے تو ملک مشکلات سے نکل آئے گا کیونکہ الیکشن سے پہلے آپ کی پوری پارٹی اگر پر چل رہی تھی‘ اگر ہم جیت گئے‘ اگر ہمیں اقتدار مل گیا اور اگر ہمیں ووٹ مل گئے تو ہم قرض نہیں لیں گے‘ ہم اداروں کو خودمختار بنا دیں گے‘

ملک کو دو سو ایکسپرٹس چلائیں گے‘ میرٹ ہو گا‘ بزنس ہو گا اور انصاف ہو گا وغیرہ وغیرہ اور اب پوری حکومت اگر پر چل رہی ہے‘ اگر لوٹے ہوئے دو سو ارب ڈالر واپس مل گئے‘ اگر سعودی عرب نے مدد کر دی‘ اگر پٹرول ادھار مل گیا‘ اگر اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالروں کی بارش کر دی‘ اگر صنعت کاروں‘ بزنس مینوں اور تاجروں نے ٹیکس دے دیا‘ اگر فیصل آباد کی صنعتیں چل پڑیں‘ اگر پٹرول سستا ہو گیا‘ اگر آئی ایم ایف نے نرم شرائط پر قرضہ دے دیا اور اگر 50 لاکھ گھر بن گئے تو ملک مشکلات سے نکل آئے گا چنانچہ میرا خیال ہے ایشو کوئی اور نہیں‘ ایشو صرف اگر ہے‘ آپ اگر پر پابندی لگا دیں تو ملک بحرانوں سے باہر آ جائے گا‘ ہم آج کے موضوعات کی طرف آتے ہیں‘ آپ کو یاد ہو گا عمران خان سول سرونٹس کو کیا کہا کرتے تھے لیکن آپ آج فواد چودھری کی ٹون اور تکبر سے بھرپور لہجہ دیکھئے، سول سرونٹس حکومت کے ماتحت نہیں ہوتے‘ یہ ریاست کے ماتحت ہوتے ہیں اور اگر انہوں نے آپ کی چاکری کرنی ہے تو پھر پرانی حکومتوں میں کیا خرابی تھی‘ دوسرا کل رات داخلہ کے سٹیٹ منسٹر شہریار آفریدی اسلام آباد کے تھانوں میں چھاپے مارتے مارتے پنجاب کی حدود میں گھس گئے اور وہاں اہلکاروں کو معطل بھی کر دیا، کیا تھانے چلانا وزراء کا کام ہے اور کیا یہ اداروں میں مداخلت نہیں‘ دوسرا آپ یہ بھی نہیں جانتے پنجاب کے تھانے آپ کے ماتحت نہیں ہیں‘ کیا یہ سسٹم اس طرح چل سکے گا اور عمران خان نے آج دعویٰ کیا،حالات خراب نہیں، اگر حالات اتنے خراب نہیں ہیں تو پھر اپوزیشن اور چیف جسٹس صاحب کیوں پریشان ہیں‘ یہ تینوں ایشوز ہمارے آج کے پروگرام کا موضوع ہوں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…