ڈیٹا ہیک ہونے کے بعد گوگل پلس بند کرنے کا اعلان

10  اکتوبر‬‮  2018

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ‘گوگل’ نے اپنی سوشل شیئرنگ ویب سائیٹ ‘گوگل پلس’ کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ گوگل پلس کو 7 سال قبل جون 2011 میں متعارف کرایا گیا تھا، اس سوشل شیئرنگ پیج کا مقصد فیس بک جیسی ویب سائیٹس کا مقابلہ کرنا تھا۔ اگرچہ گوگل کے یوٹیوب اور جی میل سمیت اس کی سرچ انجن کا کوئی ثانی نہیں۔

تاہم اس کے ‘گوگل پلس’ نے فیس بک سمیت کسی بھی حریف سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اور ویب سائیٹ کے مقابلے کم شہرت حاصل کی۔ رواں برس مارچ میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ہیکرز نے گوگل پلس سمیت گوگل دیگر 5 لاکھ صارفین کا ڈیٹا ہیک کرکے ان کی انتہائی حساس معلومات تک رسائی حاصل کرلی۔ گوگل پلس ایک نئے انداز سے دوبارہ متعارف تاہم گوگل نے ابتدائی طور پر اس خبر سے انکار کیا تھا، لیکن اب گوگل نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے متاثرہ صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ کرلیا اور اب گوگل پلس کو بند کیا جائے گا۔ گوگل نے اپنے بلاگ میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے تھرڈ پارٹی کی درجنوں ایپلی کیشنز کی مدد سے صارفین کے ہیک ہونے والے ڈیٹا کو محفوظ کرلیا۔ کمپنی نے اعتراف کیا کہ ہیکرز نے صارفین کے ان باکس سمیت ان کی انتہائی حساس معلومات تک رسائی حاصل کرلی تھی اور ہیک کیے گئے ڈیٹا کو محفوظ بنانے میں کافی مشکلات بھی پیش آئیں۔ گوگل نے بتایا کہ ہیکرز کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اب صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ کرالیا گیا ہے، تاہم اب گوگل پلس کو بند کردیا جائے گا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بتایا کہ کمپنی نے گوگل پلس کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ساتھ ہی پرائیویسی اور صارفین کے ڈیٹا کو مزید محفوظ بنانے کے لیے کئی فیچرز اور ٹولز متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…