اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن نومبر میں امن مذاکرات کی بحالی سے متعلق پْرامید

5  اکتوبر‬‮  2018

ابو ظبی(انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹن گریفتھس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آیندہ ماہ نومبر میں جنگ زدہ ملک کے تمام فریقوں کے درمیان بحران کے حل کے لیے بات چیت بحال ہوجائے گی۔انھوں نے برطانوی خبررساں ایجنسی سے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ یمن میں جاری انسانی بحران کو حل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس ملک کی معیشت کو

درپیش مسائل حل کیے جائیں۔انھوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اس وقت بین الاقوامی ترجیح یمنی ریال کی قدر کو مزید گرنے سے بچانا ہے۔مارٹن گریفتھس کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اس وقت یمنی ریال کی قدر کو مزید گرنے سے روکنے اور معاشی اعتماد کی بحالی کے لیے ایک ہنگامی منصوبے پر غور کررہی ہے۔میرے ذہن میں تو اس حوالے سے کوئی شک نہیں کہ یہ اقتصادی مسئلہ اس وقت سب سے اولین ترجیح ہے۔ اقوام متحدہ میں ہم ایک ماسٹر پلان کی ضرورت کے حوالے سے گفتگو کررہے ہیں۔عالمی بنک ، عالمی مالیاتی فنڈ ، اقوام متحدہ کے تحت ایجنسیاں،خلیجی ممالک او ر یمنی حکومت سب مل بیٹھ کر فوری اقدامات پر بات چیت کرسکتے ہیں۔عالمی ایلچی کا کہنا تھاکہ سعودی عرب نے اسی ہفتے یمن کے مرکزی بنک کو 20 کروڑ ڈالرز امداد کی شکل میں دیے ہیں تاکہ یمنی ریال کی گرتی ہوئی ساکھ کو سنبھالا دیا جاسکے۔اس سے قبل اس نے یمنی بنک میں قریباً تین ارب ڈالرز کی رقم منتقل کی تھی۔تاہم مارٹن گریفتھس کا کہنا تھا کہ یمنی معیشت کی بحالی کے لیے مزید جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہم ہمیشہ سعودی عرب کی فراخدلانہ امداد پر انحصار کرسکتے ہیں اور نہ ہمیں ایسا کرنا چاہیے کہ سعودی عرب ہی امداد کی شکل میں نظام میں رقوم ڈالے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…