جہانگیر ترین کے بعد سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق بھی فیصلہ سنا دیا ،اہل یا نا اہل؟دھماکہ خیز خبر آگئی

27  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جہانگیر ترین کے بعد سپریم کورٹ نےوزیراعظم عمران خان کی نا اہلی سے متعلق بھی فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میںتین رکنی بنچ نے آج ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی عمران خان کی نا اہلی سے متعلق لارجر بنچ تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے خارج کر دیا ہے۔ آج سماعت شروع ہوئی تو

چیف جسٹس پاکستان نے وکیل اکرم شیخ سے استفسار کیا کہ آپ کن گراؤنڈز پر چاہتے ہیں کہ فل کورٹ بیٹھے جس پر وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ عمران خان نااہلیت کیس میں عدالت نے قرار دیا یہ کوئی “اسٹرکٹ لائبیلیٹی” کا کیس نہیں جبکہ پاناما بینچ نے اسی نوعیت کے کیس میں نواز شریف کو نااہل قرار دیا۔اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نااہلیت کیس میں بینچ کے رکن نے کہا جو سوالات ہیں ان کے لیے فل کورٹ بنائی جائے جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے سوال کیا کہ ‘کیا آپ اقلیتی فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں۔اکرم شیخ نے کہا معزز جج نے کوئی اختلافی فیصلہ نہیں دیا تھا بلکہ اہم نکات اٹھائے تھے اور باقی دو ججز نے بھی جسٹس فائز عیسیٰ کی رائے سے اختلاف نہیں کیا تھا، دیگر ججز نے قرار دیا تھا کہ الیکشن سر پر ہے اس لیے فوری یہ معاملہ نہیں دیکھا جا سکتا۔اکرم شیخ کا کہنا تھا اخبارات بھی اس حوالے سے اداریہ لکھ چکے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا ہم اخبارات کے کہنے پر ایکشن نہیں لے سکتے۔اکرم شیخ کے دلائل کے دوران فاضل ججز نے مشاورت کے بعد نااہلیت کے کیسز کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست خارج کردی۔اس موقع پر وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ میزان عدل مختلف لوگوں کے لیے مختلف نہیں ہو سکتا، جناب چیف جسٹس آپ نے اہم معاملات پر پہلے بھی بڑے بینچ بنائے ہیں، درخواست بے شک خارج کر دیتے لیکن آپ میرے دلائل تو سن لیتے۔چیف جسٹس نے اکرم شیخ کو کہا آپ کے دلائل سن کر ہی فیصلہ دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…