تحریک انصاف والوں کی وہ حرکتیں جس کی وجہ سے پاکستان کو دنیا بھر میں خفت اٹھانا پڑی،خواجہ آصف کے صبر کا پیمانہ لبریز،قومی اسمبلی میں حکومت کو آئینہ دکھا دیا

26  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کی خارجہ پالیسی میں کارکردگی پرپاکستان کو خفت اٹھانی پڑی، ان حرکتوں سے پاکستان کے وقار کو دھچکا پہنچا،حکومت کی جانب سے ناپختہ اور بچگانہ نقطہ نظررہاہے ٗ وزیر اعظم سعودی عرب گئے ٗ ان کے لوگوں نے کہا دس ارب لے آئے ٗ نہیں پتہ چلا ارب یا عرب تھا ۔

امریکی وزیر خارجہ کا بھارت میں بیان پاکستان دوستی نہیں دشمنی پر مبنی تھا۔ بدھ کو مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے حکومت کی خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سعودی عرب گئے ان کے لوگوں نے کہا 10 ارب لے آئے،اب یہ نہیں پتا چلا ارب تھاعرب تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کا بھارت میں بیان پاکستان دوستی نہیں دشمنی پر مبنی تھا ٗامریکی وزیر خارجہ کے دورے میں جو دعوے کیے گئے بھارت میں انکا جواب آگیا ٗبھارت نے جس انداز سے ملاقات سے انکارکیا وہ ہتک آمیز تھا،پاک بھارت تعلقات سے متعلق پاکستان کو شرمندگی اٹھانا پڑی۔خواجہ آصف نے کہا کہ فرانس سے کال آئی ہم نے نہیں لی ٗکہا گیا کہ نئے سرے سے تعلقات کا آغازہوا،24 گھنٹے میں ان دعوؤں کاکچا چٹھا سامنے آگیا ٗاقتدار میں آنے کے ایک ماہ کے اندر اندر اس پر شکوک و شبہات پیدا کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک ایسے وقت میں آیا جب ہمارے سرمایہ کار بھی گھبرا رہے تھے ٗامیگریشن ایکٹ کو بھی سامنے نہیں رکھا گیا، جب دیکھا ایک اتحادی ناراض ہے تو تجویز کہہ دیا گیا۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ افغان مہاجرین کو پاسپورٹ دے دیے جائیں گے،حکومت نے توقعات کوجس طرح ڈھیرکیا،ماضی میں کسی حکومت کوایسی صورتحال کاسامنانہیں کرنا پڑ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…