سی پیک میں سعودی عرب کوشراکت دار بنانے پر کیا چین کو اعتماد میں لیا گیا؟ احسن اقبال کے سوال پر جانتے ہیں فواد چوہدری نے کیا جواب دیا؟

22  ستمبر‬‮  2018

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور سابق وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے درمیان سی پیک منصوبے کے حوالے سے ٹوئٹر پر مکالمہ ہوا ۔احسن اقبال نے سوال کیا کہ سی پیک میں سعودی عرب کو شامل کرنے سے قبل کیا چین کو اعتماد میں لیا گیا؟ ۔ جس کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ سی پیک میں سعودی عرب کو شراکت دار بنانے پر چین کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔

سی پیک میں توسیع پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی سرگرمی کا مرکز بنے گا، تاریک دور ختم ہوگیا۔علاوہ ازیں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات پر بھارت کی ہچکچاہٹ سے اس کی قیادت کی منقسم رائے کااظہار ہوتا ہے۔پاکستانی حکومت خطے میں امن واستحکام کی خواہشمند ہے اور پاکستان اوربھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب معاملات کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔ وفاقی وزیر نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی طے شدہ ملاقات سے بھارت کے انحراف پرافسوس ظاہر کیا۔ وزرائے خارجہ کی ملاقات پر اتفاق رائے کے محض ایک روز بعد مجوزہ ملاقات کی منسوخی کے بھارتی فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی کابینہ اس معاملے پر متفق نہیں اور انکی حکومت کوداخلی دباؤ کاسامناہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر بھارتی حکومت ایک قدم اٹھائے گی تو پاکستان دوقدم آگے بڑھے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے ذریعے ملکی عوام اورخطے کی صورتحال میں بہتری پرتوجہ دیناچاہتاہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ امریکہ، چین اوردنیا کے کئی دیگرممالک پاکستان اوربھارت کے درمیان تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکراتی عمل کی بحالی کے خواہشمند ہیں اور پاکستان خود بھی خطے میں امن واستحکام کے لئے مذاکراتی عمل میں پیشرفت کاخواہاں ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…